سپورٹس جرنلسٹس کو کوریج سے روکنے کا معاملہ ؛ سیکریٹری پی سی بی عدالت طلب

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے صحافیوں کو کوریج سے روکنے کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری پی سی بی سمیت فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے عدالت نے کیس کی سماعت کل (جمعرات) تک ملتوی کردی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے سپورٹس جرنلسٹس کی درخواست پر سماعت کی سینئیر وکیل عبد الواحد

قریشی صحافیوں کی جانب سے پیش ہوئے دوران سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسپورٹس جرنلسٹس کو ایکریڈیشن کارڈ جاری نہ کرنے پر پی سی بی سے جواب طلب کر لیا

عدالت نے سیکرٹری پاکستان کرکٹ بورڈ کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیے کوریج کرنا صحافیوں کا بنیادی حق ہے،

رپورٹنگ کرنا اور تجزیہ کرنا آئین کے تحت بنیادی حق ہے، عدالت نے فریقین کو طلب کرتے ہوئے کیس سماعت کل تک ملتوی کر دی ہے

درخواست میں سپورٹس رپورٹرز ایاز اکبر، محسن علی ، حسنین لیاقت، نوید گلزار اور احمر نجیب نے موقف اپنایا کہ یم متعدد نیشنل اور انٹرنیشنل کرکٹ مقابلوں کی کوریج کر چکے ہیں،

کئی ورلڈکپ ، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی اور چیمپئنز ٹرافیز کو بھی کور کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کوریج کے آئینی حق سے محروم کر دیا ہے۔

قبل ازیں گزشتہ روز اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں بورڈ کیخلاف درخواست دائر کی تھی۔

صحافیوں کی تنظیم کی جانب سے درخواست میں وفاق، پیٹرن اِن چیف وزیراعظم شہباز شریف، سیکرٹری کابینہ کے علاوہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو بھی فریق بنایا گیا ہے

تعارف: News Editor