ابرار احمد اور کامران غلام نے پاکستان ٹیسٹ سکواڈ کو جوائن کر لیا ۔
دونوں کھلاڑیوں کو پہلے ٹیسٹ میچ کے آغاز سے قبل ہی ٹیسٹ اسکواڈ سے ریلیز کیا گیاتھا۔
20 سے 23 اگست تک اسلام آباد کلب میں بنگلہ دیش ‘اے’ کے خلاف چار روزہ میچ میں پاکستان شاہینز کے لیے شامل کیے گئے تھے۔
شاہین شاہ آفریدی نے بھی پاکستان ٹیسٹ سکواڈ کو دوبارہ جوائن کر لیا۔وہ کراچی میں اپنے بیٹے کی ولادت کے سلسلے میں پہلے ٹیسٹ میچ کے بعد گئے تھے
فاسٹ بولر عامر جمال کو بھی پاکستان ٹیسٹ سکواڈ کے لئے دوبارہ طلب کر لیا گیا ہے۔ عامر کی دوسرے ٹیسٹ میں شرکت فٹنس کلیئرنس سے مشروط رہے گی۔
بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے پاکستانی اسکواڈ: شان مسعود (کپتان)، سعود شکیل (نائب کپتان)، عامر جمال (فٹنس سے مشروط)، ابرار احمد، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، کامران غلام، خرم شہزاد، میر حمزہ، محمد علی،
محمد ہریرہ، محمد رضوان (وکٹیں) کیپر)، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد (وکٹ کیپر) اور شاہین شاہ آفریدی