پی سی بی نے چیمپئنز ون ڈے کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا

پی سی بی نے چیمپئنز ون ڈے کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

ٹورنامنٹ 12 سے 29 ستمبر تک اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا جائے گا۔

لاہور 28 اگست ۔ نوازگوھر 

پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ون ڈے کپ کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی ہے۔

یہ ٹورنامنٹ 12 سے 29 ستمبر تک اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلا جائے گا جس میں ملک کے 150 بہترین کرکٹرز حصہ لیں گے۔ افتتاحی میچ پینتھرز اور وولوز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ پی سی بی نے پیر کے روز پانچ چیمپئن مینٹورز کا اعلان کیا تھا۔ ان کی ٹیموں اور پندرہ رکنی اسکواڈز کا اعلان آئندہ چند روز میں کیا جائے گا۔ 50 اوورز کا یہ ٹورنامنٹ سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا۔

چار دنوں میں تین پلے آف ہوں گے جبکہ فائنل اتوار 29 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

سوائے لائنز اور پینتھرز کے درمیان 16 ستمبر کو ہونے والے میچ کے جو مقامی وقت کے مطابق صبح 9.30 بجے شروع ہوگا ، باقی تمام تیرہ میچ سہ پہر 3 بجے شروع ہوں گے۔

لائنز اینڈ پینتھرز کا میچ اس لیے صبح ہوگا تاکہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان ویمنز اور جنوبی افریقہ ویمنز کے میچ کو براہ راست نشر کرنے کا موقع مل سکے۔

ایونٹ کا شیڈول ( تمام میچ اقبال ا سٹیڈیم، فیصل آباد میں ہونگے۔ 16 ستمبر کا میچ صبح 9.30 بجے شروع ہوگا، باقی
میچ 3 بجے شروع ہوں گے)۔

ایونٹ کا شیڈول۔
12 ستمبر – وولوز بمقابلہ پینتھرز۔
13 ستمبر – اسٹالیئنز بمقابلہ لائنز۔
14 ستمبر – ڈولفنز بمقابلہ پینتھرز
15 ستمبر – وولوز بمقابلہ اسٹالیئنز
16 ستمبر – لائنز بمقابلہ پینتھرز
17 ستمبر – ڈولفنز بمقابلہ وولوز۔
19 ستمبر – اسٹالیئنز بمقابلہ ڈولفنز۔
20 ستمبر – لائنز بمقابلہ وولوز۔
21 ستمبر – پینتھرز بمقابلہ اسٹالیئنز
22 ستمبر – لائنز بمقابلہ ڈولفنز۔
24 ستمبر – کوالیفائر ( ٹیم نمبر 1 بمقابلہ ٹیم نمبر 2 )
25 ستمبر – ایلیمینیٹر 1 ( ٹیم نمبر 3 بمقابلہ ٹیم نمبر 4 )
27 ستمبر – ایلیمینیٹر 2 (کوالیفائر ہارنے والی ٹیم بمقابلہ ایلیمینیٹر کی فاتح )
29 ستمبر – فائنل۔

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!
bacansport bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d bacan4d xx1toto Situs Toto Resmi xx1toto link terbaru xx1toto togel xx1 toto login xx1toto xx1toto link alternatif xx1toto link xx1toto terbaru xx1toto xx1toto xx1toto petir x10000 xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto bacansport slot gacor gampang menang xx1toto link xx1toto alternatif xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto rtp xx1toto xx1toto xx1toto bacan4d bacan4d bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d ts77casino ts77casino bacan4d xx1toto xx1toto bacansport bacansport