ڈنمارک نے باکسر محمد وسیم کو ویزا دینے سے انکار کردیا

دو بار ورلڈ باکسنگ کونسل کے تحت چاندی کا تمغہ جیتنے والے

محمد وسیم کی ورلڈ ٹائٹل فائٹ 4 اکتوبر کو مالٹا میں ہونی ہے۔

محمد وسیم کی ورلڈ ٹائٹل فائٹ چار اکتوبر کو مالٹا میں شیڈول ہے

باکسر محمد وسیم کا ویزہ ڈنمارک ایمبیسی نے 40دن بعد نامنظور کیا

محمد وسیم کو ٹریننگ کے لئے قبل از وقت مالٹا پہنچنا تھا
حکومت پاکستان، وزیر اعظم شہباز شریف، مریم نواز،

آرمی چیف نوٹس لیں اور ویزہ دلوانے میں مدد کریں، محمد وسیم

ورلڈ ٹائٹل فائٹ میرے لیے بہت اہم ہے، مس نہیں کرنا چاہتا، باکسر محمد وسیم

محمد وسیم نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ دو بار ورلڈ چیمپین رہ چکے ہیں اور ویزا یہ کہتے ہوئے نہیں دیا جارہا کہ اس بات کا ڈر ہے کہ وہ یورپ پہنچ کر غائب ہوجائیں گے۔

محمد وسیم نے بتایا کہ میں دنیا بھر میں گھومتا رہا ہوں اور لندن میں اپنے ٹرینر کی ہدایات کے تحت ٹریننگ کی ہے۔ مجھے ورلڈ فائٹ کے لیے تیاری کے سلسلے میں پہلے سے مالٹا پہنچنا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ ڈنمارک کے سفارت خانے نے محمد وسیم کا پاسپورٹ 40 دن اپنے پاس رکھنے کے بعد ویزا دینے سے انکار کرتے ہوئے واپس کیا۔

محمد وسیم کو ورلڈ باکسنگ فیڈریشن کے تحت بینٹم ویٹر ٹائٹل کے لیے جنوبی افریقا کے سابیلو گیبنیانا سے مقابلہ کرنا ہے۔ محمد وسیم کا کہنا ہے کہ اُنہیں امید ہے کہ وہ سابیلو گیبنیانا کو شکست دیں گے۔ یہ ورلڈ فائٹ بہت اہم ہے۔

اس اہم موقع کو کسی طور ضائع نہیں ہونا چاہیے۔ محمد وسیم نے وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے استدعا کی ہے کہ اس معاملے میں اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے ویزا دلوائیں۔

محمد وسیم 20 اگست 1987 کو کوئٹہ میں پیدا ہوئے۔ باکسنگ کی دنیا میں انہیں فالکن کی عرفیت سے پہچانا جاتا ہے۔ وہ واحد پاکستانی ہیں جنہوں نے ورلڈ باکسنگ کونسل کے تحت دو بار سلور چیمپین فلائی ویٹ ٹائٹل جیتا ہے۔

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!
bacansport bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d bacan4d xx1toto Situs Toto Resmi xx1toto link terbaru xx1toto togel xx1 toto login xx1toto xx1toto link alternatif xx1toto link xx1toto terbaru xx1toto xx1toto xx1toto petir x10000 xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto bacansport slot gacor gampang menang xx1toto link xx1toto alternatif xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto rtp xx1toto xx1toto xx1toto bacan4d bacan4d bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d ts77casino ts77casino bacan4d xx1toto xx1toto bacansport