سندھ حکومت کا نیشنل گیمز میں شریک کھلاڑیوں کا ڈوپ ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ
35 ویں نیشنل گیمز ۔۔ سندھ کےوزیر کھیل و امور نوجوانان سردار محمد بخش مہر کا پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے ساتھ اجلاس
پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سیدعابد قادری، سیکریٹری جنرل محمد خالد محمود کی شرکت
اجلاس میں سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت، أصف عظیم۔ اصغر بلوچ اور چیف انجنیئر اسلم مہرودیگر بھی موجودتھے۔
پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے کراچی میں 35 ویں قومی کھیلوں کے انعقاد کی منظوری دے دی
سیکریٹری سندھ اولمپک احمدعلی راجپوت نے گیمزکے انتظامات کے حوالے سے شرکاء کو بریفنگ دی۔۔
نیشنل گیمز کو کامیاب بنانے کیلیے تمام ممکنہ اقدامات کئے جائیں گے۔صوبائی وزیرکھیل محمدبخش مہر۔۔
گیمز کی ٹارچ ریلے کے افتتاح کیلیے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کومدعو کریں گے۔، وزیر کھیل سندھ
اجلاس میں نیشنل گیمز کی افتتاحی اور اختتامی تقریب کے لئے مختلف اسٹڈیم کے دورے کرنے کا فیصلہ
نیشنل گیمز میں شریک کھلاڑیوں کا ڈوپ ٹیسٹ کرایا جائے گا، وزیر کھیل محمد بخش مہر
سوئیمنگ کے تمام ایونٹ کراچی میں ہونگے، تمام ایکیومنٹ مہیا کیا جائے گا، وزیر کھیل سندھ
سردار محمدبخش مہر کے اسپورٹس وژن سے بہت متاثرہواہوں۔، صدر پاکستان اولمپک عابد قادری
پاکستان اولمپک اورسندھ اولمپک کی باہمی مشاورت سے نیشنل گیمز کی تاریخوں کااعلان کیا جائے گا۔۔صدرپی او اے۔۔
وزیرکھیل سندھ کو لاہورمیں اولمپک میوزیم کے دورے کی دعوت دیتا ہوں۔۔سیدعابدقادری۔۔
گیمز کی سیکیورٹی میں اداروں کے ساتھ اسکاؤٹس کی خدمات لی جائیں۔۔سیدعابدقادری۔۔
نیشنل گیمز سے پہلے والنٹیئر کی ٹریننگ کرائی جائے ۔۔ سیکریٹری جنرل پاکستان اولمپک
ٹارچ ریلے کے لئے مشعل میں دھواں نہیں ہونا چاہیے،
وہ ماحولیاتی آلودگی کا باعث بنتا ہے، محمد خالد محمود
35 ویں نیشنل گیمز کے لئے سندھ کےوزیر کھیل و امور نوجوانان سردار محمد بخش مہر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے اجلاس میں شریک ہوئے ،
پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سیدعابد قادری، سیکرٹری جنرل محمد خالد محمود ، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت ودیگر بھی موجودتھے۔
اجلاس میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے کراچی میں 35 ویں قومی کھیلوں کے انعقاد کی منظوری دے دی۔
سیکرٹری سندھ اولمپک احمدعلی راجپوت نے گیمزکے انتظامات کے حوالے سے شرکاء کو بریفنگ دی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ گیمز کی ٹارچ ریلے کے افتتاح کیلئے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کومدعو کیا جائے گا جبکہ نیشنل گیمز میں شریک کھلاڑیوں کا ڈوپ ٹیسٹ کرایا جائے گا۔
صوبائی وزیر کھیل نے کہاکہ پاکستان اولمپک اور سندھ اولمپک کی باہمی مشاورت سے نیشنل گیمز کی تاریخوں کااعلان کیا جائے گا، گیمز کی سکیورٹی میں اداروں کے ساتھ سکاؤٹس کی خدمات لی جائیں۔