چیف منسٹرپنجاب انٹرن شپ پروگرام کے ایک ارب روپے اور
2ارب روپے کے سپورٹس انڈوومنٹ فنڈ کا افتتاح کردیا گیا
صوبائی وزیرکھیل وامورنوجوانان پنجاب فیصل ایوب کھوکھر
اور ان کے ہمراہ صوبائی وزراء خواجہ عمران نذیر اور ذیشان رفیق نے افتتاح کیا
پنجاب سپورٹس کی تاریخ میں پہلی بار اتنا ماہانہ اعزازیہ کسی ادارے نے نہیں دیا ہے،
ایک سال کیلئے 70،50،30ہزار روپے ہاہانہ اعزازیہ دیا جائے گا،وزیرکھیل پنجاب
ہم نے ایک سال میں 500بہترین کھلاڑی سامنے لانے ہیں،انہیں کھلاڑیوں سے50گولڈ میڈلز حاصل کریں
گے،ویٹرنز کھلاڑیوں اور کھلاڑیوں کے اہل خانہ کی بھی مدد کریں گے،فیصل ایوب کھوکھر
چیف منسٹر پنجاب کا شکریہ ادا کرتا ہوں آج سپورٹس ترقی کی منزل طے کررہی ہے،
لاہور نہیں بلکہ پورے پنجاب کے تمام کھلاڑیوں کو سہولیات دے رہے ہیں،
انڈوومنٹ فنڈ کے تمام اتھلیٹس کو مبارکباد دیتا ہوں
ایک ارب روپے مالیت کے چیف منسٹرانٹرن شپ پروگرام کے تحت 6ہزارگریجویٹ کو25ہزار روپے ماہانہ دیں گے
اگلے سال ان گریجویٹ کی تعداد 12ہزارہوگی،صوبائی وزیرکھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر
وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت اور صوبائی وزیرکھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر کی سربراہی میں کھلاڑیوں کی فلاح وبہود کیلئے 2ارب روپے کے انڈوومنٹ کا اجرا کردیا گیا ہے،
سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال
سپورٹس بورڈ پنجاب نے تین کیٹیگریز پلاٹینم، گولڈ اور سلور میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 200 کھلاڑیوں کو سکالر شپ دے رہا ہے، ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال
لاہور(نوازگوھر) 29اگست 2024ء
چیف منسٹرپنجاب انٹرن شپ پروگرام کے ایک ارب روپے اور 2ارب روپے کے سپورٹس انڈوومنٹ فنڈکا افتتاح کردیا گیا ہے، صوبائی وزیرکھیل وامورنوجوانان پنجاب فیصل ایوب کھوکھر اور ان کے ہمراہ صوبائی وزراء خواجہ عمران نذیر اور ذیشان رفیق نے افتتاح کیا ہے،
بدھ کے 90شاہرہ قائداعظم لاہور میں ہونیوالے تقریب میں پنجاب کے سینکڑوں مردوخواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی ہے،افتتاحی تقریب میں پنجاب کے ٹاپ200کھلاڑیوں کو انڈوومنٹ فنڈ اور 6ہزار گریجویٹ کو چیف منسٹرپنجاب انٹرن شپ پروگرام کا اجرا کیا گیا،
سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفرخان سیال اور ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال،چیئرمین لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بلال ذوالفقار علی کھوکھر اور سینئر صحافی منصور علی خان نے دیگر شرکت کی ہے،
صوبائی وزیرکھیل وامورنوجوانان پنجاب فیصل ایوب کھوکھر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب سپورٹس کی تاریخ میں پہلی بار اتنا ماہانہ اعزازیہ کسی ادارے نے نہیں دیا ہے،
ایک سال کیلئے 200اتھلیٹس کو 70،50،30ہزار روپے ہاہانہ اعزازیہ دیا جائے گا،انڈوومنٹ فنڈ کیلئے 200کھلاڑیوں میں سے ایک کی بھی میں نے سفارش نہیں کی ہے،کھلاڑیوں کو میرٹ پر منتخب کیا گیا ہے،
ہم نے ایک سال میں 500بہترین کھلاڑی سامنے لانے ہیں،انہیں کھلاڑیوں سے50گولڈ میڈلز حاصل کریں گے،ویٹرنز کھلاڑیوں اور کھلاڑیوں کے اہل خانہ کی بھی مدد کریں گے،
صوبائی وزیرکھیل وامورنوجوانان پنجاب فیصل ایوب کھوکھر نے مزید کہا ہے کہ سپورٹس انڈوومنٹ فنڈ سے کھلاڑیوں کی نیوٹریشن کا بھی خیال رکھا جائے گا، کھلاڑیوں کی ہیلتھ انشورنش کروائیں گے، چیف منسٹر پنجاب کا شکریہ ادا کرتا ہوں
آج سپورٹس ترقی کی منزل طے کررہی ہے،لاہور نہیں بلکہ پورے پنجاب کے تمام کھلاڑیوں کو سہولیات دے رہے ہیں،انڈوومنٹ فنڈ کے تمام اتھلیٹس کو مبارکباد دیتا ہوں،
صوبائی وزیرکھیل وامورنوجوانان پنجاب فیصل ایوب کھوکھر نے مزید کہا ہے کہ چیف منسٹر پنجاب نے پہلی تقریر میں کہا تھا کہ نوجوانوں کے مستقبل کا خیال رکھوں گی پنجاب کی سپورٹس کا خیال رکھوں گی،
چیف منسٹر پنجاب کے ویژن کے تحت 2ارب کے انڈوومنٹ فنڈ کے ساتھ ایک ارب روپے مالیت کے چیف منسٹرانٹرن شپ پروگرام کا بھی افتتاح کردیا ہے،جس کے تحت 6ہزارگریجویٹ کو25ہزار روپے ماہانہ دیں گے،اگلے سال ان گریجویٹ کی تعداد 12ہزارہوگی۔
سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب مظفرخان سیال نے کہا ہے کہ وزیرکھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر نے ہرمرحلے میں ہماری معاونت کی ہے جس کی بدولت آج انڈوومنٹ فنڈ کے اجراء میں کامیاب ہو چکے ہیں،
وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت اور صوبائی وزیرکھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر کی سربراہی میں کھلاڑیوں کی فلاح وبہود کیلئے 2ارب روپے کے انڈوومنٹ کا اجرا کردیا گیا ہے، جس سے کھلاڑیوں کی مالی معاونت ہوگی،
ہم پی سی بی ودیگر اداروں کی طرح پلیئرز ڈویلپمنٹ کے تحت کھلاڑیوں کو سپورٹ کریں گے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب نے تین کیٹیگریز پلاٹینم،
گولڈ اور سلور میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 200 کھلاڑیوں کو سکالر شپ دے رہا ہے۔ پلاٹینم کیٹیگری میں کھلاڑیوں کو 70,000 روپے، گولڈ کیٹیگری میں 50,000 روپے اور
سلور کیٹیگری میں کھلاڑیوں کو ایک سال کے لیے 30,000 روپے وظیفہ دیا جائے گا، کہ اس کے علاوہ ایمرجنگ کیٹیگری میں وظیفہ کی رقم 10 ہزار روپے سے بڑھا کر 15 ہزار روپے ماہانہ کر دی گئی ہے، کھلاڑیوں کی بہترین کوچز سے ٹریننگ کروائی جائے گی اور دوسرے ممالک سے کوچز بھی منگوائے جائیں گے۔
تقریب میں ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس فرحان فاروق، ڈائریکٹرایڈمن محمد کلیم، ڈائریکٹر سپورٹس یاسمین اختر،ڈائریکٹریوتھ افیئرز راناندیم انجم، پنجاب تمام ڈویژنل سپورٹس افسران موجود تھے۔