پشاورمیں منعقدہ انٹر ڈویژن پاکستان گوبل تائیکوانڈو چیمپئن شپ کیلئے
خیبرپختونخوا کے کھلاڑیوں کاتربیتی کیمپ دوستمپرسےشروع ہوگا
پشاور(سپورٹس لنک) پاکستان گلوبل تائیکوانڈو فیڈریشن کی سرپرستی میں خیبرپختونخوا(گلوبل)تائیکوانڈوایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 21 ستمبرکیھلے جانیوالی انٹر ڈویژن پاکستان گلوبل تائیکوانڈو چیمپئن شپ کاانعقاد کیاجائے گا۔
اس ایونٹ کے لیے کھلاڑیوں کی بھرپور تیاری کے لیے 2 سے 17 ستمبر تک ایک خصوصی تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں کھلاڑیوں کو مفت تربیت فراہم کی جائے گی۔
پاکستان گلوبل تائیکوانڈوفیڈریشن کے صدرمحمدنبیل اورسیکرٹری جنرل مسعودخان کی ہدایت پرخیبرپختونخوا(گلوبل)تائیکوانڈوایسوسی ایشن کے صدرمحمدعلی اور
سیکرٹری اعلی گل افریدی کی نگرانی کوالیفائیڈ کوچز اس تربیتی کیمپ میں نئے رولز کے مطابق کھلاڑیوں کو جدید طریقوں سے تائیکوانڈو کی ٹریننگ دیں گے۔
پاکستان گلوبل تائیکوانڈو فیڈریشن کے ترجمان کے مطابق یہ پہلی مرتبہ ہے کہ پاکستان گلوبل تائیکوانڈو کھلاڑیوں کے لیے فری ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے،
جس کا مقصد جونیئر کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ شامل کرکے گراس روٹ لیول پر بہترین ٹیلنٹ کی تلاش میں مدد فراہم کرنا ہے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ 21 ستمبرکو پشاور کے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں خیبرپختونخوا انٹر ڈویژن پاکستان گلوبل تائیکوانڈو چیمپئن شپ کا انعقاد ہوگا،
جس میں صوبے بھر سے کھلاڑی شریک ہو کر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔ واضح رہے کہ اس چمپئن شپ کیلئے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن 15 تک کی جائےگی۔