پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا کھیل مسلسل بارش اور گیلے آؤٹ فیلڈ کے باعث منسوخ کر دیا گیا ہے۔
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پانی جمع ہونے کے باعث پچ کو ڈھانپ دیا گیا ہے۔
اس سے قبل پاکستان نے میچ کے لیے 12 کھلاڑیوں کا اعلان کیا تھا جس میں فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو شامل نہیں کیا گیا تھا۔
12 رکنی اسکواڈ میں کپتان شان مسعود، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، بابر اعظم، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، نسیم شاہ، خرم شہزاد، ابرار احمد، میر حمزہ اور محمد علی شامل ہیں۔
بنگلادیش کا اسکواڈ: کپتان نجم الحسن شانتو، مشفق الرحیم، شکیب الحسن، مومن الحق، تیج الاسلام، لٹن داس، شادمان اسلام، مہدی حسن میراز، ذاکر حسن، نعیم حسن، شرف الاسلام، ناہید رانا
گزشتہ روز ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی کو بیٹے کی پیدائش کی وجہ سے ٹیم سے باہر رکھا گیا ہے۔
پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ 30 اگست کو راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہوگا، دوسری جانب محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری کیے گئے رین الرٹ کے مطابق 29 سے 31 اگست تک وقفے وقفے سے بارش کے امکانات ہیں۔