دوسرا ٹیسٹ ، بنگلا دیش کیخلاف پاکستان پہلی اننگز میں 274 رنز بنا کر آؤٹ ، بنگلا دیش نے 10 رنز بنالیے

دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستانی ٹیم بنگلا دیش کے خلاف پہلی اننگز میں 274 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 274 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی،

بنگلا دیش نے کھیل کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 10 رنز بنالیے ہیں، مہمان ٹیم کو پاکستان کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 264 رنز درکار ہیں۔

شادمان اسلام 6 اور ذاکر حسن بغیر کوئی رن بنائے کریز پر موجود ہیں۔

اس سے قبل پاکستان کی جانب سے صائم ایوب 58 اور کپتان شان مسعود 57 رنز بنا کر نمایاں رہے، آغا سلمان نے 54 رنز کی اننگز کھیلی۔

بابر اعظم 31 رنز بنا کر شکیب الحسن کو وکٹ دے بیٹھے، محمد رضوان 29 اور سعود شکیل 16 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

اوپنر عبداللہ شفیق پہلے ہی اوور میں صفر پر چلتے بنے، خرم شہزاد 12، ابرار احمد 9 اور محمد علی 2 رنز بناسکے۔

بنگلا دیش کی جانب سے مہدی حسن میراز نے 5 وکٹیں حاصل کیں، تسکین احمد نے تین، ناہید رانا اور شکیب الحسن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل بنگلا دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے، ٹاس کے بعد قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ ٹاس جیت جاتے توہم بھی پہلے بالنگ کرتے۔

شان مسعود نے کہا کہ ٹیم میں ابراراحمد کو شامل کیا گیا ہے،شاہین شا ہ اورنسیم شاہ ٹیم کاحصہ نہیں ہیں،میر حمزہ بھی ٹیم کا حصہ ہیں، ٹیم میں 3فاسٹ بالر اور2اسپنرز شامل ہیں۔

دوسرے ٹیسٹ میچ کا آغاز گزشتہ روز ہونا تھا لیکن بارش کی وجہ سے میچ کا ٹاس بھی نہ ہو سکا جو آج دوسرے روز ہوا، پہلا ٹیسٹ میچ بنگلادیش نے جیت رکھا ہے۔

قومی سکواڈ ; دوسرے ٹیسٹ کے لیے لیگ سپنر ابرار احمد اور فاسٹ باؤلر میر حمزہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی کو میچ سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔

قومی ٹیم کے ٹیسٹ سکواڈ میں کپتان شان مسعود، نائب کپتان سعود شکیل، ابرار احمد، محمد علی، سلمان علی آغا، صائم ایوب، بابر اعظم، میر حمزہ، وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان، عبداللہ شفیق اور خرم شہزاد شامل ہیں۔

بنگلا دیشی ٹیم ;  بنگلا دیشی ٹیم میں کپتان نجم الحسین شانتو، شادمان اسلام، ذاکر حسن، مومن الاسلام، مشفق الرحیم، لٹن داس، شکیب الحسن، مہدی حسن میراز، تسکین احمد، حسن محمود اور ناہید رانا شامل ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کی دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں بنگال ٹائیگرز کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے، بنگلا دیش نے پہلے میچ میں شاہینوں کو 10 وکٹوں سے تاریخی شکست دی تھی۔

تعارف: News Editor