پاکستان کرکٹ ٹیم کے باؤلر خرم شہزاد کی پریس کانفرنس
بنگلادیش کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں تباہ کن بولنگ کرنے والے پاکستانی فاسٹ بولر خرم شہزاد نے قومی بیٹرز سے لمبی اننگز کی امیدیں لگا لیں۔
کھیل کے تیسرے دن پاکستان کے 274 رنز کے جواب میں بنگلادیش کی پوری ٹیم 262 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ خرم شہزاد نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
میڈیا سے گفتگو میں فاسٹ بولر نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ کی نسبت دوسرے ٹیسٹ کی پچ الگ ہے پاکستان کیلئے لمبے عرصے تک ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بیٹنگ ایسی ہےکہ اچھا اسکور کر سکتے ہیں پاکستان دوسرے ٹیسٹ کو جیتنے کے لیے کھیلے گا بابراعظم و دیگر کھلاڑیوں سے رنز اسکور کرنے کی امید ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وکٹ نہ ملے تو بیٹر کو رنز نہ کرنے دینے کی کوشش ہوتی ہے ٹیسٹ کرکٹ میں صورتحال تبدیل ہوتی رہتی ہے، کوچ گلیسپی نے ہمیشہ اعتماد دیا میری پرفارمنس میں انکا اہم کردار ہے۔
وکٹ ہیلپ فل تھا فیسز آتے رھے انکی پارٹنر شپ اچھی لگ گی اسکی وجہ انکا سکور ہوا میری کوشش ہے پاکستان کے لیے ٹیسٹ کرکٹ کھیلوں اور پاکستان کا نام روشن۔ کروں
مثبت رہنے کی کوشش کرتے ہین امید ہے بیٹنگ میں اتنی صلاحیت ہے کہ میچ جیتیں پروفیشنل کے طور پر ہر صورتحال کے لیے تیار رہتے ہین کوشش تھی جب بنگلہ دیش کی پارٹنر شپ چلی تو اس کو تحمل سے بریک کریں
بیٹنگ لائن پر پورا اعتماد ہے انشاء جیت کی طرف جائیں گے ٹیسٹ کرکٹ کی خوبصورتی ہے شروع مین ہم مطمین تھے لیکن۔ گیم کا حصہ ہے نائٹ واچ پہلے بھی کھیلا اب بھی ٹیم کی ضرورت تھی کھیلا لیکن کامیابی نہیں ہوئی