یوم دفاع پاکستان 15روزہ باسکٹ بال تقریبات کا آغاز
یوم دفاع پاکستان 15 روزہ باسکٹ بال تقریبات کا آغاز
ایس او اے کے خازن اصغر بلوچ کی قیادت میں ایک وفد نے
پائلیٹ آفیسر راشد منہاس شہید کی قبر پر فاتحہ خوانی کی
کراچی ; یوم دفاع باسکٹ بال 15 روزہ تقریبات کا افتتاح سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے خازن اصغر بلوچ کی قیادت میں ایک وفد نے پائیلٹ آفیسر راشد منہاس شہید نشان حیدر کی قبر پر فاتحہ خوانی سے کیا،
اس موقع پر غلام محمد خان، محمد اخلاق، محمد سلیم خمیسانی، جنید احمد خان، اعجاز احمدقریشی، اسد عباد علی،عبدالحمید بلوچ، محمد آصف، کلیم اعوان، زوالفقار عباس خان، دلاور خان، نور محمد خان، محمد ارسلان، عامر احمد،
عبدالرحمن، اعجاز احمد خان ایڈوکیٹ، سید محسن علی اور کھیلوں کے دیگر آرگنائزرز بھی موجود موجود تھے، اس موقع پر غلام محمد خان نے پاکستان کی سلامتی، یکجہتی، افواج پاکستان سے عقیدت اور محبت کے لئے خصوصی دعا کرائی،
انھوں نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن، سندھ اولمپک ایسوسی ایشن، کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن سمیت تمام کھیلوں کی تنظیموں کی ترقی کے لئے خصوصی دعا کی،
وفد نے بعد ازاں پاکستان کے سابق صدر جنرل پرویز مشرف کی قبرپر بھی حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی، 15 روزہ تقریبات میں 3 ستمبر کو بوائز کا نمائشی میچ اور 4 ستمبر کو گرلز کے نمائشی میچ کھیلے جائینگے،
5 ستمبر کو کوچنگ کورسز اور 6 ستمبر سے یوم دفاع حکیم محمد سعید شہید ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگا جو 14 ستمبر تک جاری رہے گا۔