پاکستان کی بنگلا دیش کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی بیٹنگ فلاپ ہو گئی۔
راولپنڈی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں
پاکستانی بیٹنگ مشکلات کا شکار ہے
دوسری اننگز میں بھی قومی ٹیم 172 رنز پر پویلین لوٹ گئی اور بنگلا دیش کو میچ جیتنے کیلئے 185 رنز کا ہدف دیا گیا ہے۔
دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن کا آغاز ہوا تو پاکستان نے اس وقت دو وکٹوں کے نقصان پر 21 رنز بنا رکھے تھے، پاکستان کی آدھی ٹیم صرف 65 رنز پربنا کر پویلین لوٹ گئی۔
صائم ایوب 20، شان مسعود 28 اور بابر اعظم 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، شکیل مسعود محمد رضوان کا ساتھ دینے کے لئے آئے لیکن وہ بھی دو رنز بنا کر واپس لوٹ گئے۔
اس وقت محمد رضوان 38 رنز جبکہ سلمان آغا 7 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں، بنگلا دیشی بالرز کے سامنے کوئی بھی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکا۔
پاکستانی بیٹنگ مشکلات کا شکار ہے اور پاکستان نے کھانے کے وقفے تک چھ وکٹوں کے نقصان پر 117 رنز بنائے اس طرح بنگلہ دیش کی پہلی اننگز پر پاکستان کو مجموعی طور پر 129 رنز کی برتری حاصل تھی۔
کھانے کے وقفے کے بعد کھیل شروع ہوا تو محمد رضوان نے اپنے اسکور میں مزید پانچ رنز کا اضافہ کیا تھا کہ 43 رنز پر حسن محمد کی گیند پر وکٹ کیپر کو کیچ تھما کر پویلین لوٹ گئے۔
سلمان آغا کا ساتھ دینے کے لئے محمد علی آئے لیکن وہ پہلی گیند پر ہی آئوٹ ہو گئے، ابرار احمد 2 رنز بنا کر کیچ آئوٹ ہوئے، پاکستان کی آخری وکٹ میر حمزہ کی گری انہوں نے 4 رنز بنائے، سلمان آغا 47 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔
اس طرح پاکستان کی پوری ٹیم 172 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، پاکستان کو بنگلہ دیش پر 184 رنز کی برتری حاصل ہے۔ اس طرح بنگلا دیش کو دوسرا ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے 185 رنز کی ضرورت ہے۔
بنگلا دیش کی جانب سے ناہید رانا چار اور حسن محمود نے پانچ جبکہ تسکین احمد نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ بنگلا دیش نے سات اوورز میں 42 رنز بنائے تھے کہ بارش کی وجہ سے میچ روکنا پڑ گیا۔
ذاکر حسن 31 رنز جبکہ شادمان اسلام 9 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔