دوسرا ٹیسٹ ، دوسری اننگز میں پاکستانی بیٹنگ مشکلات کا شکار،
راولپنڈی میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں پاکستانی بیٹنگ مشکلات کا شکار ہے اورچھ کھلاڑی پویلین واپس جا چکے ہیں۔
دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن کا آغاز ہوا تو پاکستان نے اس وقت دو وکٹوں کے نقصان پر 21 رنز بنا رکھے تھے، پاکستان کی آدھی ٹیم صرف 65 رنز پربنا کر پویلین لوٹ گئی۔
صائم ایوب 20، شان مسعود 28 اور بابر اعظم 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، شکیل مسعود محمد رضوان کا ساتھ دینے کے لئے آئے لیکن وہ بھی دو رنز بنا کر واپس لوٹ گئے۔
اس وقت محمد رضوان 20 رنز جبکہ سلمان آغا بغیر کوئی رنز بنائے کریز پر موجود ہیں، بنگلا دیشی بالرز کے سامنے کوئی بھی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکا۔
بنگلہ دیش کی پہلی اننگز پر پاکستان کو مجموعی طور پر 105 رنز کی برتری حاصل ہے اور اس کے چھ کھلاڑی آؤٹ ہوئے ہیں۔ پاکستانی بیٹنگ مشکلات کا شکار ہے۔
بنگلا دیش کی جانب سے ناہید رانا نے تین، حسن محمود نے دو جبکہ تسکین احمد نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ہے۔