چیمپینز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کو فول پروف سیکورٹی فراہم کریں گے،سی پی او راولپنڈی

چیمپینز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کو فول پروف سیکورٹی فراہم کریں گے،

سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی

راولپنڈی( اصغر علی مبارک )

سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کا کہناہےکہ چیمپینز ٹرافی میں بھارتی ٹیم کو فول پروف سیکورٹی اور کرکٹ کا بہترین ماحول فراہم کریں گے، راولپنڈی میں انٹرنیشنل کرکٹ کاانعقاد کامیابی ہواہے،

بھارتی کرکٹ ٹیم کو خوش آمدید کہیں گے ان کا کہناہےکہ جس اطمینان سے بات کر رہا ہوں اس کے پیچھے میری 5000 فورس کی محنت شامل ہے،قلیل وقت میں ہزاروں افراد کو سکین کر کے فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنایا جاتا ہے،

کرکٹ ایونٹس کے ساتھ ساتھ بیک وقت دیگر چیلنجز سے بھی نمٹا جاتا ہے کرکٹ ایونٹس پر پولیس فورس کا 70 فیصد حصہ سیکورٹی اور شہریوں کی سہولت کے لئے مامور کیا جاتا ہے،

5 ہزار فورس فرائض سراانجام دیتی ہے،کرکٹ سٹیڈیم میں راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے پروگرام “فیس ٹو فیس ود رسجا”اور ساؤتھ ایشیا سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی

تقریب تقیسم اعزازات سےخطاب کرتے ہوئےسی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کا کہناتھاکہ راولپنڈی پولیس کے سیکورٹی انتظامات کو انٹرنیشنل اداروں نے سراہا،

پاکستان میں کرکٹ کے شائقین کی تعداد کروڑوں میں ہے،میں خود کرکٹر رہا ہوں،الحمد اللہ راولپنڈی میں نیشنل اور انٹرنیشنل کرکٹ ایونٹس کا کامیاب انعقاد ہوا،

کرکٹ ایونٹس پر اپنی فورس کا 70 فیصد حصہ سیکورٹی اور شہریوں کی سہولت کے لئے مامور کیا جاتا ہےسید خالد محمود ہمدانی کا کہنا تھا کہ الحمد اللہ راولپنڈی میں نیشنل اور انٹرنیشنل کرکٹ ایونٹس کا کامیاب انعقاد ہوا،

متحرک گینگز اور منشیات کے خلاف راولپنڈی پولیس کی کارکردگی قابل ذکر ہے،”فیس ٹو فیس ودرسجا” کی تقریب کے اختتام پررسجا کی جانب سے سی پی او راولپنڈی کو اعزازی شیلڈ اور سرٹیفکیٹ دئیے گئے،

سی پی او راولپنڈی نے بنگلہ دیشی صحافی محمد احسان سمیت ساوتھ ایشین سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صحافیوں میں اعزازات اور سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے۔

ایس پی راول فیصل سلیم کے ہمراہ شرکت،رسجا چیئرمین شکیل اعوان، چیف کوآرڈینیٹر عبدالجبار فیصل،صدر ناصر راجہ، سینئر نائب صدر صالح مغل، نائب صدر مدثر چوہدری،جنرل سیکرٹری طاہر نصیر، ایسوسی ایٹ سیکرٹری فرحان جعفری،

سیکرٹری اطلاعات عاصم ریاض،زاہد فاروق ملک، لقمان شاہ، نواز گوہر،بانی صدرساؤتھ ایشیا سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن اصغر علی مبارک اور دیگرممبران نےبھی شریک کی

,ریسجا کے ممبران اور عہدیداروں نے کرکٹ سٹیڈیم میں سی پی او راولپنڈی کا استقبال کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے، چئیرمین ساؤتھ ایشیا سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن اور رسجا شکیل اعوان کا کہنا تھا

کہ رسجا کی دعوت پر آپ کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہیں، راولپنڈی پولیس کو اعزاز حاصل ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں اسکا کردار اہم ہے،

تقریب کے اختتام پر سی پی او راولپنڈی کو اعزازی شیلڈ اور سرٹیفکیٹ دئیے گئے،سی پی او راولپنڈی نے بنگلہ دیشی صحافی محمد اعصام سمیت ساوتھ ایشین سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صحافیوں صالح مغل,عاصم ریاض,

فرحان جعفری،طاہر نصیر,نواز گوہر، اصغر علی مبارک ,و قاراحمداور دیگرمیں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے۔

ساؤتھ ایشیا سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن SASJA جنوبی ایشیا میں کھیلوں کے صحافیوں کی نمائندگی کرتی ہے اس کی تشکیل اسلام آباد میں 1 اپریل 2004 کو ساؤتھ ایشین گیمز اسلام آباد پاکستان کے دوران ہوئی تھی۔

 

 

 

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!