قومی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا کہنا ہے کہ بنگلا دیش کیخلاف کامیابی کے لیے صرف 10 وکٹیں چاہئیں۔
راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا کہ کھلاڑیوں کو جان کر محظوظ ہورہا ہوں، جیت سے صرف دس وکٹ دور ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کنڈیشنز اور پچ دیکھتے ہوئے دوسرے ٹیسٹ کے لیے بولنگ کمبینیشن بنایا۔ ہیڈ کوچ نے کہا کہ پہلے ٹیسٹ کو دیکھتے ہوئے دوسرے ٹیسٹ کے لیے کھلاڑیوں کو منتخب کیا، کوئی شک نہیں بنگلادیش نے اچھا کھیلا ہے۔
جیسن گلیسپی کہا کہ شاہین آفریدی چند چیزوں پر کام کریں، ہمیں فاسٹ بولر مکمل فٹ اور پرفارمنس دیتے ہوئے چاہیے، شاہین آفریدی تینوں فارمیٹس کے کھلاڑی ہیں، ہمیں ایسی ٹیم بنانی ہے جو کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے اپنی بہترین پرفارمنس دے۔
ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ صرف چند کھلاڑیوں پر ہی ٹیم کو انحصار نہیں کرا سکتے، میں کنڈیشنز سے خوش ہوں اس سے کوئی مسئلہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے ہم نے اچھی بولنگ نہیں کی، ہم بہتر بولنگ کرسکتے تھے، اس پر کوئی سوال ہی نہیں کہ بنگلادیش نے اچھی کرکٹ کھیلی ہے۔
واضح رہے کہ دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن کے کھیل کے اختتام پر بنگلادیش نے 42 رنز بنالیے ہیں اور اسے پاکستان کو پہلی بار ٹیسٹ میں وائٹ واش کرنے کے لیے مزید 143 رنز درکار ہیں۔