سی پی او راولپنڈی کی پنڈی کرکٹ سٹیڈیم آمد ،”فیس ٹو فیس ود رسجا”میں شرکت

 

سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کی کرکٹ سٹیڈیم میں راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن  رسجا کے پروگرام فیس ٹو فیس ود ریسجا میں شرکت

ایس پی راول فیصل سلیم بھی سی پی او کے ہمراہ تھے،

چیئرمین ریسجا شکیل اعوان، صدر ناصر راجہ، سینئر نائب صدر صالح مغل، جنرل سیکرٹری طاہر نصیر،

ایسوسی ایٹ سیکرٹری فرحان جعفری، ایسوسی ایٹ سیکرٹری عاصم ریاض اور

ممبران سمیت سپورٹس جرنلسٹس نے شرکت کی

ریسجا کے ممبران اور عہدیداروں نے کرکٹ سٹیڈیم میں سی پی او راولپنڈی کا استقبال کیا

اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے،

راولپنڈی (نوازگوھر) سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی کی کرکٹ سٹیڈیم میں راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے پروگرام “فیس ٹو فیس ود رسجا”میں ایس پی راول فیصل سلیم کے ہمراہ شرکت،

رسجا چیئرمین شکیل اعوان، چیف کوآرڈینیٹر عبدالجبار فیصل،صدر ناصر راجہ، سینئر نائب صدر صالح مغل، نائب صدر مدثر چوہدری،جنرل سیکرٹری طاہر نصیر،

ایسوسی ایٹ سیکرٹری فرحان جعفری،سیکرٹری اطلاعات عاصم ریاض،زاہد فاروق ملک، لقمان شاہ، نواز گوہر،اصغر علی مبارک اور دیگرممبران نےبھی شریک کی،

رسجا کے ممبران اور عہدیداروں نےکرکٹ سٹیڈیم میں سی پی او راولپنڈی کا استقبال کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے،چئیرمین رسجا شکیل اعوان کا کہنا تھانہ کہ رسجا کی دعوت پر آپ کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہیں،

راولپنڈی پولیس کو اعزاز حاصل ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں اسکا اہم کردار ہے، جس کے بعد سی پی او راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی کا کہنا تھا

کہ راولپنڈی پولیس کے سیکورٹی انتظامات کو انٹرنیشنل اداروں نے سراہا،پاکستان میں کرکٹ کے شائقین کی تعداد کروڑوں میں ہے،میں خود کرکٹر رہا ہوں،

الحمد اللہ راولپنڈی میں نیشنل اور انٹرنیشنل کرکٹ ایونٹس کا کامیاب انعقاد ہوا،کرکٹ ایونٹس پر اپنی فورس کا 70 فیصد حصہ سیکورٹی اور شہریوں کی سہولت کے لئے مامور کیا جاتا ہے، 4 سے 5 ہزار فورس فرائض سراانجام دیتی ہے،

مزید صحافی کےُسوال پر سی پی اونے کہا کہ چیمپینز ٹرافی میں بھارتی کرکٹ ٹیم کو خوش آمدید کہتے ہیں،بھارتی ٹیم کو فول پروف سیکورٹی اور کرکٹ کے لیے بہترین ماحول فراہم کریں گے،

میں جس اطمینان سے بات کر رہا ہوں اس کے پیچھے میری 5000 فورس کی محنت شامل ہے،قلیل وقت میں ہزاروں افراد کو سکین کر کے فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنایا جاتا ہے،

کرکٹ ایونٹس کے ساتھ ساتھ بیک وقت دیگر چیلنجز سے بھی نمٹا جاتا ہے،الحمدللہ بڑے جرائم میں ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا گیا،متحرک گینگز اور منشیات کے خلاف راولپنڈی پولیس کی کارکردگی قابل ذکر ہے،

”فیس ٹو فیس ودرسجا” کی تقریب کے اختتام پررسجا کی جانب سے سی پی او راولپنڈی کو اعزازی شیلڈ اور سرٹیفکیٹ دئیے گئے،

سی پی او راولپنڈی نے بنگلہ دیشی صحافی محمد احسان سمیت ساوتھ ایشین جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صحافیوں میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے۔

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!
bacansport bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d bacan4d xx1toto Situs Toto Resmi xx1toto link terbaru xx1toto togel xx1 toto login xx1toto xx1toto link alternatif xx1toto link xx1toto terbaru xx1toto xx1toto xx1toto petir x10000 xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto bacansport slot gacor gampang menang xx1toto link xx1toto alternatif xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto rtp xx1toto xx1toto xx1toto bacan4d bacan4d bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d ts77casino ts77casino bacan4d xx1toto xx1toto bacansport bacansport