معروف کاروباری شخصیت ملتان سلطان کے اونر علی ترین نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی
گورنر ہاؤس پشاور میں ہونے والی ملاقات میں صوبہ خیبر پختونخوا میں عوامی مسائل ۔ کھیلوں کے فروغ ، صوبائی حقوق اور دیگر امور پر گفتگو کی گئی گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کھیلوں کا فروغ ،
خواتین کو با اختیار بنانا ، نوجوانوں کو ترقی اور مشاورت کے عمل میں شریک کرنا میری ترجیحات میں شامل ہےانہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کا سافٹ امیج دنیا پر روشن کرنا انتہائی ضروری ہے
یہاں کے باصلاحیت نوجوانوں کو معاشرے کے ہر فرد کی جانب سے راہنمائی اور حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے ملاقات میں خیبرپختونخوا میں کرکٹ ، فٹبال ، والی بال اور دیگر علاقائی کھیلوں کے فروغ کے لیئے متعدد تجاویز پر تبادلہ خیال ہوا۔
پشاور ، مالاکنڈ ، ڈیرہ اسماعیل خان اور دیگر اضلاع میں کرکٹ اکیڈمیز کے قیام کے امور پر بھی گفتگو کی گئی ۔ علی ترین نے گورنر خیبرپختونخوا کے جذبات اور اقدامات کو سراہا
انہوں نے کہا کہ گورنر ہاؤس کی زیر نگرانی کھیلوں کے فروغ کے حوالہ سے ہرممکن تعاون کیا جائے گا ۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اس موقع پر علی ترین کو خصوصی شیلڈ بھی پیش کی