خیبرپختونخوا کبڈی ایسوسی ایشن کا صوبائی کبڈی ٹورنامنٹ کروانے کا اعلان

خیبرپختونخوا کبڈی ایسوسی ایشن کا وزیراعلی خیبرپختونخواہ کبڈی ٹورنامنٹ منعقد کرنے کا اعلان

خیبرپختونخوا کبڈی ایسوسی ایشن نے صوبائی سطح پر ستمبر میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کبڈی ٹورنامنٹ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے .یہ فیصلہ صوبائی اسمبلی کے سرپرست اعلیٰ حاجی فضل الٰہی کی زیر صدارت اجلاس کے دوران کیا گیا۔

اجلاس میں صدر ارباب نصیر، جنرل سیکرٹری سلطان علی شاہ، نائب صدر عبدالغنی خان اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے نام سے منسوب اس ٹورنامنٹ میں پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، لکی مروت اور ہری پور سمیت صوبے بھر کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی میں ارباب نصیر، سلطان علی شاہ اور حاجی عبدالغنی شامل ہیں۔ ٹیکنیکل کمیٹی سلطان علی شاہ، عدالت خان، ملنگ جان، پرویز، مجاہد ایڈووکیٹ اور رحمن اللہ پر مشتمل ہے۔

جیتنے والی ٹیموں کو نقد انعامات اور ٹرافیاں دی جائیں گی، ٹورنامنٹ کے لیے خصوصی انعام کے طور پر ایک موٹر سائیکل۔ مقابلے ہزار خوانی، موسیٰ زئی اور سوری زئی کے مقامات پر ہوں گے۔

تعارف: News Editor