کمشنر ہزارہ آزادی سپورٹس گالا اپنی تمام رونقیں سمیٹتا ہوا اختتام پزیر ہو گیا
ایبٹ آباد (رپورٹ شوکت حسین ) کمشنر ہزارہ آزادی سپورٹس گالا اپنی تمام رونقیں سمیٹتا ہوا اختتام پزیر ہو گیا مہمان خصوصی صوبائی وزیر مال نزیر عباسی چیئر مین ڈیڈک کمیٹی ایم پی اے افتخار خان جدون تھے
جبکہ انکے ہمراہ سٹی میئر شجاع نبی سابق ضلع ناظم کرنل شبیر سابق ڈی جی سپورٹس طارق محمود سپورٹس آفیسر جنید رحمن گیسٹ آف ہانر تھے تقریب کا آغاز تلوت کلام پاک سے کیا گیا
اس موقع پر مہمان خصوصی صوبائی وزیر مال نزیر عباسی اور چیئر مین ڈیڈک کمیٹی ایم پی اے افتخار خان جدون کا کہنا تھا کہ نوجوانبچے اور بچیوں کو موجودہ دور میں مثبت سرگرمیاں فراہم کرنا کسی عبادت سے کم نہیں
اور آرگنائزرز شوکت حسین اور ضیاء الاسلام اعوان مبارکباد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے ان بچوں کو کھیلوں کی سرگرمیاں فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کیا
اور یہ بچے اور بچیاں ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان ایونٹس کے انعقاد سے ان بچے اور بچیوں کو اپنی صلاحیتیں دکانے کے مواقع ملے ہیں اور یہی بچے اور بچیاں آگے جاکر اپنے ضلع ریجن صوبے ملکی و بین الاقوامی سطح پر اپنا اور اپنے علاقے اور ملک و قوم کا نام روشن کریں گے
سپورٹس گالا بیڈمنٹن میں فی میل مروہ نے رنرز اپ ٹرافی جبکہ لائبہ مشتاق نے ونر ٹرافی اپنے کی جبکہ سکواش میل میں ابو بکر ونر جبکہ صائم طارق نے رنرز اپ ٹرافی اپنے نام کی
سکواش فی میل ایونٹ میں حلیمہ ونر جبکہ جیا رنرز اپ قرار پائیں ٹیبل ٹینس بوائز میں حمزہ نے رنرز اپ جبکہ حمزہ نے ونر ٹرافی اپنے نام کی
جبکہ فی میل میں ماہ نور نے رنرز اپ جبکہ مریم نے ونر ٹرافی اپنے نام کی ایمرجن ایونٹ میںآیان اور شایان نے اپنے انعامات وصول کئے تائیکوانڈو میں ایبٹ آباد تائیکوانڈو کلب نے ونرز جبکہ سٹی کلب نے رنرز اپ ٹرافی اپنے نام کر لی
باسکٹ بال میل میں ایبٹ آباد بلیو نے رنرز اپ ٹرافی جبکہ ریڈ نے ونر ٹرافی اپنے نام کی فی میل میں ایبٹ آباد بلیو نے ونر جبکہ وائٹ نے رنرز اپ ٹرافی اپنے کر لی
اس موقع پر چیف آرگنائزر شوکت حسین نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اس تقریب کو رونق بخشی