ٹیسٹ سیریز ، تاریخ میں پہلی بار بنگال ٹائیگرز نے شاہینوں کو وائٹ واش کردیا

 بنگلا دیش نے پاکستان کو راولپنڈی میں کھیلے گئے

دوسرے ٹیسٹ میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں تاریخی وائٹ واش کر دیا۔

راولپنڈی (سپورٹس رپورٹر نوازگوھر ) 

بنگلا دیش نے پاکستان کے ہوم گراؤنڈ پر تاریخ رقم کر دی، بنگال ٹائیگرز نے شاہینوں کو ان کے گھر میں ہی دبوچ لیا، 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں پاکستان کو آؤٹ کلاس کر دیا۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کو 6 وکٹوں سے بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا، بنگلا دیش نے سیریز دو صفر سے جیت لی،

قومی ٹیم تینوں شعبوں میں مکمل فلاپ نظر آئی، بنگلا دیش نے 185 رنز کا ہدف 4 وکٹوں پر با آسانی پورا کر لیا۔

بنگلا دیش نے پاکستان کو راولپنڈی میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی شکست دے دی ، تاریخ میں پہلی بار بنگال ٹائیگرز نے شاہینوں کو وائٹ واش کردیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کو تاریخ میں دوسری مرتبہ اپنی سرزمین پر حریف کے ہاتھوں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ حال ہی میں انگلینڈ نے پاکستان کو تین۔صفر سے شکست دے کر تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستان کو اس کے ہوم گرائونڈ پر وائٹ واش کیا تھا۔

پاکستان کی جانب سے دیا گیا 185 رنز کا ہدف بنگلا دیش نے 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔بنگلا دیش کے اوپنرز ذاکر حسن 40 اور شادمان اسلام 24 رنز کر آئوٹ ہوئے جبکہ نجم الحسین شانتو 38 اور مومن الحق 34 رنز کر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کی جانب سے میر حمزہ، خرم شہزاد، ابرار احمد اور سلمان علی آغا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔راولپنڈی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں پاکستانی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوگئی تھی، قومی ٹیم صرف 172 رنز بنا کر آل آئوٹ ہوگئی تھی

اور مہمان ٹیم کو جیت کے لیے صرف 185 رنز کا ہدف دیا۔پاکستان کی آدھی ٹیم صرف 65 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھی، محمد رضوان اور سلمان علی آغا نے ذمہ داری سے بیٹنگ کی اور پاکستان کا اسکور 136 رنز تک پہنچایا،

تاہم یہاں ان فارم محمد رضوان آئوٹ ہوگئے، انہوں نے 43 رنز کی اننگز کھیلی۔ایک جانب سلمان علی آغا نے پھر ٹیل اینڈرز کے ساتھ رنز بنانے کی کوشش کی، وہ 47 رنز بنا کر ناٹ آٹ رہے جبکہ دوسری جانب سے وکٹیں گرتی رہیں

اور پوری ٹیم آل آئوٹ ہوگئی۔دیگر کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق 3، صائم ایوب 20، شان مسعود 28، بابر اعظم 11، سعود شکیل اور ابرار احمد 2، 2 جبکہ میر حمزہ 4 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ خرم شہزاد اور محمد علی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔

بنگلادیش کی جانب سے حسن محمود نے 5، ناہید رانا نے 4 جبکہ تسکین احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔واضح رہے کہ پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 274 رنز بنا کر آل آئوٹ ہوگئی تھی۔

پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے 58، کپتان شان مسعود نے 57 اور سلمان علی آغا نے 54 رنز بنائے۔بنگلادیش کی طرف سے مہدی حسن میراج نے 5 وکٹیں لیں، تسکین احمد نے 3 جبکہ شکیب الحسن اور ناہید رانا نے ایک، ایک آئوٹ کیا۔

مہمان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 261 رنز بنا کر آل آئوٹ ہو گئی تھی۔ایک وقت پر بنگلا دیش کے 6 کھلاڑی صرف 26 رنز پر آئوٹ ہو گئے تھے،

تاہم لٹن داس نے شاندار سنچری اور مہدی حسن نے 78 رنز بنا کر بنگلادیش کو مشکل صورتحال سے نکالا۔پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے 6 اور میر حمزہ اور سلمان علی آغا نے 2، 2 وکٹیں لیں جبکہ ٹیم میں شامل ہونے والے اسپنر ابرار احمد کوئی وکٹ نہیں لے سکے۔

اس سے قبل پنڈی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھی مہمان ٹیم نے پاکستان کو دس وکٹوں سے ہرایا تھا۔

پاکستان کا اسکواڈ ; قومی اسکواڈ میں کپتان شان مسعود، نائب کپتان سعود شکیل، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، وکٹ کیپر محمد ضوان، بابر اعظم، سلمان علی آغا، نسیم شاہ، خرم شہزاد، محمد علی، ابرار احمد اور میر حمزہ شامل ہیں۔

بنگلادیش کا اسکواڈ ; بنگلہ دیشی اسکواڈ میں کپتان نجم الحسین شانتو، شادمان اسلام، ذاکر حسن، مومن الاسلام، مشفق الرحیم، لٹن داس، شکیب الحسن، مہدی حسن میراز، تسکین احمد، حسن محمود اور ناہید رانا شامل ہیں۔

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!
bacansport bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d bacan4d xx1toto Situs Toto Resmi xx1toto link terbaru xx1toto togel xx1 toto login xx1toto xx1toto link alternatif xx1toto link xx1toto terbaru xx1toto xx1toto xx1toto petir x10000 xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto bacansport slot gacor gampang menang xx1toto link xx1toto alternatif xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto rtp xx1toto xx1toto xx1toto bacan4d bacan4d bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d ts77casino ts77casino bacan4d xx1toto xx1toto bacansport