پاکستان کو پاکستان میں شکست دینا زندگی کا تاریخی موقع ہے ؛ بنگلہ دیشی کپتان

 پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کرنے پر حاصل خوشی کا نا قابل بیان ہے ؛ نجم الحسن شنتو

بنگلہ دیشی کپتان نجم الحسن شنتو نے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں جیت اپنے ملک کے عوام کے نام کرتا ہوں، پاکستان کو پاکستان میں شکست دینا زندگی کا تاریخی موقع ہے لیکن ہم پاکستان کی میزبانی سے خوب لطف اندوز ہوئے ہیں.

ایک سوال کے جواب میں بنگلا دیشی کپتان نے کہا کہ وسیم اکرم کے کھیل اور بولنگ ایکشن کا میں دیوانہ ہوں، میری خواہش تھی کہ دورہ پاکستان کے دوران وسیم اکرم سے ملاقات کروں اور ان سے کچھ گر سیکھوں لیکن یہ ممکن نہ ہو سکا۔

نجم الحسن شنتو نے کہا کہ ہم جیتنے کا ارادہ لے کر آئے تھے اور محنت سے اپنے اس ارادے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگلی سیریز بھارت سے ہے، جو بہت اہم ہوگی۔ کوشش کریں گے کہ بھارت کیخلاف بھی جیت اپنے نام کریں۔ شانتو کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف جیت سے ٹیم کا مورال بلند ہوا ہے اور ہم نے تاریخ رقم کی۔

تعارف: News Editor