میراتھن ریس کیلئے پاکستان بھر سے 1700کی رجسٹریشن ، خواتین شامل نہیں ہونگی
ڈیڑھ سو آفیشل اتھلیٹکس ریس کی نگرانی کرینگے ، میڈیا کو بی آ ر ٹی پر آنیکی اجازت نہیں ،
روڈ سے کوریج کرسکیں گے
مسرت اللہ جان
بی آر ٹی سٹیشن پر ہونیوالے میراتھن ریس کیلئے پاکستان بھر سے اب تک سترہ سو کے قریب اتھلیٹ نے اپنی رجسٹریشن مکمل کی ہوئی ہیں جو کہ چھ ستمبر کو چمکنی بزنس سنٹر سے خیبرپختونخواہ سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے زیر انتظام ہونیوالے اتھلیٹکس ریس میں حصہ لیں گے.
سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبرپختونخواہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن جمشید خان کے مطابق اب تک ہونیوالے اتھلیٹس کی رجسٹریشن میں زیادہ تعداد خیبرپختونخواہ کی اتھلیٹ کی ہیں
ان کے مطابق اس ریس میں خواتین اتھلیٹ ریس میں شامل نہیں ہوسکتی ، انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ اب تک چار پانچ خواتین نے بھی رجسٹریشن کی ہیں تاہم یہ صرف مرد اتھلیٹ کیلئے ہیں ،
جمشید خان کے مطابق چمکنی بی آر ٹی بزنس سنٹر پر سات بجے سے رجسٹریشن کا عمل شروع کیا جائیگا جبکہ ساڑھے نو بجے ریس شروع ہوگی ان کے مطابق ریس کے آغاز میں وزیراعلی خیبرپختونخواہ کی آمد بھی متوقع ہے
اور وہ کھلاڑیوں کیساتھ دوڑ میں شامل ہونگے. اس ریس کا اختتام تاتارہ سٹیشن پر ہوگا جبکہ اختتامی تقریب حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوگی جہاں پر مشیر کھیل خیبرپختونخواہ ٹاپ 20 کے اتھلیٹس میں انعامات تقسیم کرینگے.
پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے تعاون سے منعقد کئے جانیوالے اس ریس میں ڈیڑھ سو کے قریب ٹیکنیکل آفیشل کو تعینات کیا گیا جو کہ میراتھن ریس کی نگرانی کرینگے ،
پچیس کلومیٹر اس ریس کو دیکھنے کیلئے صرف ٹیکنیکل آفیشل کو بی آر ٹی سٹیشن پر جانے کی اجازت دی گئی ہیں جبکہ میڈیا کو بی آر ٹی سٹیشنز سے باہر روڈ سے کوریج کیلئے چھوڑا جائیگا.
میڈیا صرف چمکنی بزنس سنٹر اور حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں ہونیوالے تقریب میں شریک ہوسکے گی