پاکستانی علی رضا اور بھارتی سنگرام سنگھ ایم ایم اے میں مدمقابل آئیں گے

پاکستانی علی رضا اور بھارتی سنگرام سنگھ ایم ایم اے میں مدمقابل آئیں گے

اسلام آباد (نوازگوھر) پاکستانی مکسڈ مارشل آرٹسٹ علی رضا ناصر 21 ستمبر کو جارجیا کے شہر تبلیسی میں گاما انٹرنیشنل فائٹنگ چیمپیئن شپ میں بھارت کے سنگرام سنگھ سے مقابلہ کریں گے۔

سنگرام سنگھ ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے سابق سفیر ہیں ۔ علی رضا ناصر کے خلاف مقابلہ سے وہ اپنا ایم ایم اے کیریئر بھی شروع کریں گے۔

یہ غیرمعمولی موقع ناصر کے کیریئر کے لئے بھی ایک اہم لمحہ ہے کیونکہ وہ عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے جارہے ہیں توقع ہے کہ اس سے پاکستان میں ایم ایم اے کی مقبولیت بڑھے گی اور فائٹرز کو اپنی جانب متوجہ کرے گا

ریسلنگ میں متاثر کن ریکارڈ رکھنے والے سنگھ ایم ایم اے میں کامیابی کے لئے پرامید ہیں ۔ تاہم ناصر کو اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ ہے اور وہ پاکستان کی جیت یقینی بنانے کے لیے سخت ٹریننگ کررہے ہیں۔

سنگرام سنگھ کی اہلیہ اور بزنس پارٹنر پائل روہتگی نے اپنے مشترکہ منصوبے جمنیسیو کے لئے اپنے جوش و خروش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مشن جیمانسیو کو ایتھلیٹس اور فٹنس کے شوقین افراد کے لئے ایک مرکز کے طور پر پیش کرنا ہے جو پوری صلاحیت آزمانے کے خواہش مند ہیں۔

پاکستانی شائقین بھارتی پہلوان سے مقابلے میں ناصر کی حوصلہ کریں گے توقع کی جارہی ہے کہ یہ مقابلہ ایک سنسنی خیز مقابلہ ہوگا ، جس میں دونوں اپنے اپنے ایم ایم اے ڈیبیو کو یادگار بنائیں گے۔

تعارف: News Editor