قومی کرکٹر شاداب خان کا پولیس خدمت مرکز 15 لیاقت باغ کا دورہ،
پولیس افسران نے قومی کرکٹر شاداب خان کا استقبال کیا،
شاداب خان نے پولیس خدمت مرکز کی عمارت میں خصوصی دلچسپی لی اور جدید طرز کی عمارت کو سراہا،
کرکٹر شاداب خان نے پولیس خدمت مرکز کے مختلف کاؤنٹرز پر فراہم کی جانے والی سہولیات کی معلومات لیں،
ایک چھت کے نیچے پولیس سے متعلق تمام سہولیات کی فراہمی بہترین اقدام ہے، کرکٹر شاداب خان
ایسی سہولیات بیرون ملک دیکھی تھیں، کرکٹر شاداب خان
یہ آئی جی پنجاب اور سی پی او راولپنڈی کا بہت اچھا اقدام ہے، کرکٹر شاداب خان
ایک چھت کے نیچے تمام سہولیات فوری اور باآسانی ملنا خوش آئیند ہے، کرکٹر شاداب خان
شہری پولیس خدمت مرکز کی ان سہولیات کا ضرور فائدہ اٹھائیں، کرکٹر شاداب خان
خدمت مرکز میں آئے شہریوں نے کرکٹر شاداب خان کی آمد پر خوش گوار حیرت کا اظہار کیا اور ملاقات کی،
پولیس خدمت مرکز میں پولیس سے متعلق 14 سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں،
سہولیات میں کیریکٹر سرٹیفیکیٹ، پولیس ویری فیکیشن، لرنرز ڈرائیونگ لائسنس، انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس شامل ہیں،
ایف آئی آر کی کاپی، گمشدگی کا اندراج، کرایہ داری کی رجسٹریشن، ملازمین کا اندراج، جرم کی اطلاع دینے جیسی سہولیات بھی شامل ہیں،
خواتین کے لئے الگ کاؤنٹرز قائم ہیں جہاں قانونی معاونت، ہراسمنٹ رپورٹنگ جیسی سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں،
وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق شہریوں کی سہولت اور بہترین سروس ڈیلیوری کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، سی پی او سید خالد ہمدانی