خیبرپختونخواہ سپورٹس ڈائریکٹریٹ میں پتنگ اڑانے سے منع کرنے پر چوکیدار پر تشدد

خیبرپختونخواہ سپورٹس ڈائریکٹریٹ میں پتنگ اڑانے سے منع کرنے پر چوکیدار پر تشدد ، ہسپتال منتقل

صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے ہاسٹل کے سامنے ڈیوٹی پر تعینات عتیق نامی اہلکار نے گذشتہ شام کو صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے ایک اہلکار کے بیٹے کو پتنگ اڑانے سے منع کردیا

جس پر پتنگ اڑنے والے بچے کے والد کی تلخ کلامی ہوئی بعد ازاں یہ تلخ کلامی اس وقت خطرناک صورت اختیار کر گئی جب کھلاڑیوں نے چوکیدار پر تشدد کرتے ہوئے اسے زخمی کردیا

اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس بھی موقع پرپہنچ گئی جبکہ ڈی جی سپورٹس کو بھی اس معاملے کی خبر کردی گئی جنہوں نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا بعد ازاں زخمی چوکیدار کوہسپتال منتقل کردیا گیا

جبکہ ایڈمنسٹریٹر نے مقامی پولیس کو معاملے سے ہٹنے اور اسے سپورٹس ڈائریکٹریٹ کا معاملہ قرار دیا اورکہا کہ انہیں حل کرنے کی خود کوشش کرینگے واقعے سے مشیر کھیل خیبر پختونخواہ خیبرپختونخواہ کو مکمل طور پر لاعلم رکھنے کی کوشش کی جارہی ہیں

جبکہ اس واقعے کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہیں اس حوالے سے ایڈمنسٹریٹر سے رابطے پر بتایا کہ ڈی جی سپورٹس خیبر پختونخواہ نے معاملے کی انکوائری کا حکم دیا ہے

اور آج اس حوالے سے باقاعدہ انکوائری کمیٹی کام کرے گی تاہم انہوں نے انکوائری کمیٹی کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کی اور کہا کہ انہیں انکوائری کمیٹی کے ممبران کا نہیں پتہ.

تعارف: News Editor