سپورٹس ڈائریکٹریٹ ، کھلاڑیوں کے بجائے اب پتنگ باز سجنا ہی خیبرپختونخواہ سے پیدا ہونگے
کھیلوں کے گراﺅنڈ میں پتنگ بازی ، خطرناک مانجھے سے بننے والے تاروں کی بدولت اب خیبرپختونخواہ کے کھیلوں کے میدانوں سے کھلاڑیوں کے بجائے پتنگ باز سجناہی پیدا ہونگے
صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ میں پیش آنیوالے واقعے نے جہاں خیبرپختونخواہ سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے کھیلوں کے میدانوں میں پائی جانیوالی خامیوں کی نشاندہی کردی ہے
وہیں پر اس بات نے کھیلوں سے وابستہ حلقوںکو پریشان کردیا ہے کہ پتنگ بازی جس پر مکمل طور پر پابندی ہے کس طرح صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے گراﺅنڈ میں کی جارہی ہیں
حالانکہ شیشے سے بننے والے تار ، مانجھے کی موجودگی کے باعث نہ صرف پنجاب بلکہ خیبرپختونخواہ میں لوگوں کے زخمی ہونے کی متعدد واقعات ہو چکی ہیں
اور اس پر باقاعدہ گرفتاریوں کے احکامات بھی ہیں لیکن اس معاملے کو دبانے اور فریق بننے کے عمل سے صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کی انتظامیہ کی اہلیت پر سوالیہ نشان اٹھنے لگے ہیں
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی چوری سمیت تشدد کے کئی واقعات ہو چکے ہیں جبکہ مختلف جگہوں پر سیکورٹی کیمروں کی تنصیب کے باوجود ایڈمنسٹریٹر کی جانب سے سیکورٹی کیمروں پر تعینات کلاس فور ملازمین واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے نہیں لاتے.اور معاملات کو دبانے کی کوشش کی جاتی ہیں.