گورنمنٹ سٹی گرلزکالج گلبہار پشاور میں باسکٹ بال ٹورنامنٹ اختتام پزیرہوگیا

گورنمنٹ سٹی گرلزکالج گلبہارپشاورمیں باسکٹ بال ٹورنامنٹ اختتام پزیرہوگیا

پشاور: عبیداللہ خان

 گلبہار کلب نے یونیورسٹی کلب کو خیبر پختونخوا باسکٹ بال ایسوسی ایشن اور سٹی گلبہار گرلز کالج پشاور کے تعاون سے منعقدہ یوم دفاع 3×3 انٹرکلب باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں ہرا کر ٹرافی اپنے نام کرلی.

فائنل میچ کے مہمان خصوصی سٹی گرلز کالج گلبہار کی پرنسپل پروفیسر رابعہ سکندر تھی جبکہ اس موقع پر کالج اساتذہ اور طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ٹورنامنٹ کے تمام میچز سٹی گرلز کالج گلبہار کے گراؤنڈ پر کھیلے گئے

جن فرینڈز کلب، فرنٹئیرٹائیگرز کلب، نحقی کلب، یونیورسٹی کلب، گلبہار کلب اور برادرز کلب نے حصہ لیا فرنٹیئر ٹائگرز کلب نے برادرز کلب کو 10-8 پوائنٹ سے ہرایا، گلبہار کلب نے نحقی کلب کو 11-3 پوائنٹ سے، فرینڈز کلب نے فرنٹیئرز ٹائیگرز کلب نے ،10-7 پوائنٹ سے یونیورسٹی کلب نے فرینڈز کلب کو12-15 پوائنٹ سے ہرایا

فائنل میچ میں گلبہار کلب نے یونیورسٹی کلب کو7-10 پوائنٹ سے شکست دیکر ٹورنامنٹ جیت لیا کالج پرنسپل نے فائنل جیتنے والی ٹیم کے کپتان کو ٹرافی دی اور ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا

ٹورنامنٹ کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر رابعہ سکندر نے کہا کہ طالبات کو بھی نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیرنصابی سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہیے کھیلوں میں حصہ لینے سے انسان جسمانی طور پر صحت مند رہتا ہے اور انسان کی قوت مدافعت بڑھ جاتی ہے.

انہوں نے جیتنے والے ٹیم کے کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اور ٹورنامنٹ میں حصہ لینے تمام کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی انہوں نے کنوئنیر وومن ونگ باسکٹ بال ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا نجمہ قاضی کا بھی کامیاب باسکٹ بال ٹورنامنٹ منعقد کرنے پر شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں ایسی سرگرمیوں کی انعقاد کی امید رکھی.

تعارف: News Editor