یوم دفاع باسکٹ بال میچ ملتان واریئرز نے جیت لیا
فائنل میں پنجاب کالج کو شکست :چیف الیکشن کمشنر ایپکا پاکستان حامدرضا نے انعامات تقسیم کیے
لاہور (سپورٹس لنک) یوم دفاع باسکٹ بال میچ ملتان واریئرز نے پنجاب کالج کو شکست دیکرجیت لیا ۔باسکٹ بال کورٹ میںدوران میچ شاندار ڈربلنگ اور ڈاجنگ کامظاہرہ کرتے ہوئے شائقین سے خوب داد سمیٹنے والے رانا وقار احمد کو 32 پوائنٹ اسکور کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
مہمان خصوصی چیف الیکشن کمشنر ایپکا پاکستان حامدرضا نے انعامات تقسیم کیے،دیگر مہمانان گرامی بلال اکبرقریشی صدر کیٹل مارکیٹ ملتان، شیخ منصور احمد جنرل سیکرٹری ایپکا بلڈنگ ڈپارٹمنٹ یونٹ ملتان ،شرجیل ایس ڈی او بلڈنگ ڈپارٹمنٹ ملتان، کاشف ندیم قریشی اور شہزاد نے کھلاڑیوں میں میڈلز تقسیم کیے۔
تفصیلات کے مطابق وطن عزیز کا دفاع کرتے ہوئے شہید ہونے والے افواج پاکستان آفیسرز اور جوانوں کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے سلسلے میں ملتان واریئرزباسکٹ بال کلب نے یوم دفاع باسکٹ بال میچ کا انعقاد کیا۔
جوملتان واریئرز نے 64 پوئنٹس کے مقابلے میں 74 پوائنٹس اسکور کرکے جیت لیا۔
کپتان رانا وقار احمد، ماجد ، اُسامہ اورعمرنے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملتان واریئرز کی فتح میں اہم ترین کردار ادا کیا۔میچ ریفری کے فرائض گلریزخان اور آصف محمود نے انجام دیئے۔
میچ کے اختتام پرمہمان خصوصی چیف الیکشن کمشنر ایپکا پاکستان حامدرضا نے کہا کہ یوم دفاع، شہداءاورغازیوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے،
جب قوم متحد اور فوج کا جذبہ بے مثال ہو تو کسی بھی بڑے دشمن کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔صدر کیٹل مارکیٹ ملتان بلال اکبرقریشی نے کہا کہ پاک فوج اپنے خون سے پاکستان کی آبیاری کر رہی ہے
افواج پاکستان کے شہداءقوم کے ماتھے کا جھومر ہیں ،یومِ دفاع ہماری قومی یکجہتی، حب الوطنی اور قربانی کے جذبے کا مظہر ہے ،
آج بھی، یومِ دفاع ہمیں ایک مضبوط اور متحد قوم ہونے کا پیغام دیتا ہے، جو کسی بھی چیلنج کا سامنا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔