پیرا لمپکس میں چین کے سوئمرز نے ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالے،
ایونٹ کے آٹھویں دن چینی تیراکوں نے ایک دن میں 2 بار عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔
چین کے تیراکوں نے پیرس لا ڈیفنس ایرینا میں 4×50 میٹر میڈلے ریلے 20 پوائنٹس کے مکسڈ فائنل میں ٹیم امریکہ کو شکست دے کر پیرس پیرالمپکس میں چینی وفد کے لیے 70 واں طلائی تمغہ حاصل کیا
اور کھیلوں کے میڈل ٹیبل میں اپنی پوزیشن مستحکم کرلی،ویمنزکی 50 میٹر سوئمنگ میں ڈونگ لو اور مردوں میں جن چینگ نے سونے کا تمغہ جیت لیا۔
ڈونگ لو، ژانگ لی، وانگ لیچاؤ اور جن چینگ پر مشتمل چینی ٹیم نے 2:24.83 کے وقت کے ساتھ اختتام کیا اور ایک دن میں دوسری بار عالمی ریکارڈ توڑ دیا،
اس سے صرف دو گھنٹے قبل جن چینگ نے مردوں کی 50 میٹر فری اسٹائل ایس 5 کے فائنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا اور پیرس 2024 کا اپنا تیسرا طلائی تمغہ جیتا تھا۔
ان کے ساتھیوں یوآن ویئی اور وانگ لیچاؤ نے بالترتیب چاندی اور کانسی کے تمغے حاصل کیے۔