امریکی ایتھلیٹ نے پیرس پیرالمپکس میں مردوں کی 400 میٹر دوڑ جیت کر گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پیرا لمپکس میں تین مرتبہ کے میڈلسٹ ووڈ ہال نے مقررہ فاصلہ 46.32 سیکنڈز میں طے کر کے کامیابی حاصل کی۔
25 سالہ ووڈ ہال کی اہلیہ تارا ڈیوس ووڈ نے بھی پیرس اولمپکس 2024 میں خواتین کے لانگ جمپ ایونٹ میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا۔
ووڈ ہال نے کہا کہ وہ بہت مسرور ہیں کہ ہمارے گھر 2 گولڈ میڈلز جائیں گے۔ ووڈ ہال 4 بائی 100 میٹرریلے ریس میں برانز میڈل جیتنے والی امریکی ٹیم کا بھی حصہ بنے۔
اس سے قبل ان کی اہلیہ تارا ڈیوس ووڈ نے بھی پیرس اولمپکس 2024 میں خواتین کے لانگ جمپ ایونٹ میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا تھا۔
اس موقع پر امریکی ایتھلیٹ ووڈ ہال نے کہا کہ مجھے بے حد خوشی ہے کہ اس بار ہمارے گھر دو گولڈ میڈلز جائیں گے، ووڈ ہال 4 بائی 100 میٹر ریلے ریس میں برانز میڈل جیتنے والی امریکی ٹیم کا بھی حصہ بنے۔
واضح رہے کہ ایک بیماری کے سبب محض 11 ماہ کی عمر میں ووڈ کی نچلی ٹانگیں کاٹ دی گئی تھیں۔ ان کی تارا سے ہائی اسکول کے زمانے میں شناسائی ہوئی تھی اور بعدازاں دونوں مزید تعلیم کی غرض سے دور ہو گئے تھے۔
تارا جارجیا یونیورسٹی اور پھر ٹیکساس یونیورسٹی چلی گئی تھیں جبکہ ووڈ ہال ٹیکساس یونیورسٹی میں زیر تعلیم رہے بعد میں دونوں پھرآن ملے اور کھیل سے منسلک ہو گئے۔