بلوچستان ; یوم دفاع جرنلسٹس سپورٹس گالا اختتام پزیر

بلوچستان سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام یوم دفاع جرنلسٹس سپورٹس گالا اختتام پزیر، محمد شاہ دوتانی نے عبداللہ جان کو ہرا کر فائنل میچ اپنے نام کرلیا۔

مہمان خصوصی وزیرتعلیم راحیلہ حمید درانی،سیکرٹری عمران گچکی،

ڈی جی یاسر بازئی اور علیم خان نے انعامات تقسیم کئے،
دفاع پاکستان کی مناسبت سے منعقدہ سپورٹس گالا کا انعقاد خوش آئند ہے،

کوئٹہ( سپورٹس لنک) بلوچستان سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے جرنلسٹس سپورٹس گالا اختتام پزیر ہوگیا،محمد شاہ دوتانی نے فائنل اپنے نام کرلیا،

عبداللہ جان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا،صوبائی وزیر تعلیم،چیئرپرسن بسجا راحیلہ حمید خان درانی،سیکرٹری پی ایچ ای واسا عمران گچکی ڈائریکٹر جنرل کھیل محمد یاسر بازئی اور علیم خان نے انعامات تقسیم کئے،

تفصیلات کے مطابق بلوچستان سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن بسجا کے زیراہتمام جاری یوم دفاع جرنلسٹس سپورٹس گالا اختتام پزیر ہوگیا، بیڈمینٹن ٹورنامنٹ کا پہلا سیمی فائنل حماد علی اور عبداللہ جان کے درمیان کھیلا گیا

جس میں عبداللہ جان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 1 کے مقابلے میں 2 سیٹ سے میچ اپنے نام کیا اور فائنل میں جگہ بنالیا دوسرا سیمی فائنل میچ محمد شاہ دوتانی اور کریم بلوچ کے درمیان کھیلا گیا

جس میں سینسنی خیز مقابلے کے بعد محمد شاہ دوتانی نے 1 کے مقابلے میں 2 سیٹ سے اپنے نام کیا،جبکہ فائنل میچ میں محمد شاہ دوتانی نے عبداللہ جان کیخلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے دونوں سیٹ جیت کر فائنل میچ جیت لیا،

میچ کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر تعلیم و چیئرپرسن بلوچستان سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن راحیلہ حمید خان درانی ان کے ہمراہ سیکرٹری پی ایچ ای چیف پیٹرن میر عمران گچکی ڈائریکٹر جنرل کھیل یاسر بازئی،

معروف بزنس مین علیم خان اور پرنسپل فزیکل کالج زولیخہ کریم و دیگر موجود تھے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے سپورٹس جرنلسٹس ناکافی سہولیات کے باوجود کھیلوں کے میدانوں میں صف اول میں کھڑے ہوکر کھیلوں کے ایونٹس اور کھلاڑیوں کے مسائل کو دنیا بھر میں اجاگر کررہےہیں

بسجا کے پلیٹ فارم سے انہیں بھی کھیلنےکے مواقع فراہم کرنا خوش آئندہ ہے، نوجوان نسل تعلیم کے ساتھ کھیلوں کے میدانوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے تاکہ صحت مند معاشرے کا خواب شرمندہ تعبیر ہو،

یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے سپورٹس تا گالا کا انعقاد کرنے پر بلوچستان سپورٹس جرنلسٹس کو مبارکباد پیش کی،آخر میں مہمانان گرامی کے اعزاز میں خصوصی شیلڈز پیش کیں گئے،

تعارف: News Editor