باکسر عائشہ ممتازکا پاکستان پہنچنے پر والہانہ استقبال

انٹرنیشنل باکسنگ مقابلوں میں شاندارپرفارمنس دکھانے والی

باکسر عائشہ ممتازکا پاکستان پہنچنے پر والہانہ استقبال کیاگیا

عبیداللہ خان

عالمی سطح پر پہچان بنانے والی پاکستانی باکسر عائشہ ممتاز کی PBF کے سیکرٹری جنرل کرنل (ر) ناصرتونگ اور کوچ راحیل عدنان نے ائیرپورٹ پرپرتپاک استقبال کیااور انکی پذیرائی کی

پاکستانی خواتین باکسنگ میں عائشہ ممتاز کا نام تیزی سے ابھرتا ہوا ستارہ بن چکا ہے۔ اپنی غیر معمولی کارکردگی اور لگن کے باعث انہوں نے بین الاقوامی سطح پر پہچان بنائی ہے اور نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں اپنے ملک کا نام روشن کیا ہے۔

اس ضمن میں حال ہی میں منعقدہ بین الاقوامی مقابلوں میں غیرمعمولی پرفارمنس دکھانے پرپاکستان باکسنگ فیڈریشن (PBF) کے سیکرٹری جنرل کرنل (ر)ناصرتونگ نے عائشہ ممتاز کا پُرتپاک استقبال کیا، جس میں ان کے کوچ راحیل عدنان اور بین الاقوامی باکسر فاطمہ زہرا بھی شامل تھیں۔

اس تقریب میں عائشہ ممتاز کی محنت اور عزم کی تعریف کی گئی، جہاں انہیں پاکستان میں خواتین باکسنگ کے فروغ کے لیے ایک اہم اثاثہ قرار دیا گیا۔

عائشہ ممتاز نے نہ صرف اپنے کوچ راحیل عدنان کے تعاون کو سراہا، بلکہ اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مزید محنت کے ساتھ پاکستان کو عالمی باکسنگ میں نمایاں کریں گی۔

بین الاقوامی باکسر فاطمہ زہرا نے بھی عائشہ ممتاز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ مستقبل میں نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں خواتین کے لیے ایک رول ماڈل ثابت ہوں گی۔ فاطمہ زہرا نے عائشہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں خواتین کے کھیلوں میں مثبت تبدیلی کی علامت قرار دیا۔

عائشہ ممتاز کی کامیابیوں نے نوجوان باکسرز کےدلوں میں بھی ایک جزبہ اورولولہ پیداکیاہے کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو نکھاریں اور بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کریں۔

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!
bacansport bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d bacan4d xx1toto Situs Toto Resmi xx1toto link terbaru xx1toto togel xx1 toto login xx1toto xx1toto link alternatif xx1toto link xx1toto terbaru xx1toto xx1toto xx1toto petir x10000 xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto bacansport slot gacor gampang menang xx1toto link xx1toto alternatif xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto rtp xx1toto xx1toto xx1toto bacan4d bacan4d bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d ts77casino ts77casino bacan4d xx1toto xx1toto bacansport