سعود شکیل چیمپئنز ون ڈے کپ کے لیے تیار ; ڈولفنز کا پہلا میچ 14ستمبر کو پینتھر کے خلاف ہوگا

سعود شکیل چیمپئنز ون ڈے کپ کے لیے تیار

 ڈولفنز کے کپتان سعود شکیل چیمپینز ون ڈے کپ کے سلسلے میں پرعزم۔

ہماری ٹیم میں تجربہ کار اور نوجوان دونوں طرح کے کھلاڑی موجود ہیں۔ سعود شکیل

سرفراز احمد کی بطور مینٹور اور کھلاڑی ٹیم میں موجودگی سے ہمیں بہت زیادہ فائدہ ہوگا۔ سعود شکیل

آنے والے انٹرنیشنل سیزن کے پیش نظر یہ ٹورنامنٹ بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ سعود شکیل

ڈولفنز کا پہلا میچ 14ستمبر کو پینتھر کے خلاف ہوگا۔

——————————

فیصل آباد، 10 ستمبر 2024

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان سعود شکیل چیمپئنز ون ڈے کپ میں ڈولفنز کی قیادت کے لیے پوری طرح تیار دکھائی دیتے ہیں۔ چیمپئنز ون ڈے کپ کا آغاز 12 ستمبر کو اقبال اسٹیڈیم میں فیصل آباد میں ہوگا۔ پانچ ٹیموں پر مشتمل اس ٹورنامنٹ کا فائنل 29 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

ڈولفنز، جن کے مینٹور پاکستان کے سابق کپتان سرفراز احمد ہیں، اپنا پہلا میچ 14 ستمبر کو شاداب خان کی ٹیم پینتھرز سے کھیلے گی، جس کے مینٹور سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق ہیں۔

پندرہ ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 29 سالہ سعود شکیل نے پی سی بی ڈیجیٹل سے بات کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے کامبی نیشن کے بارے میں بتایا کہ سرفراز احمد کا بطور مینٹور تجربہ ٹیم کو ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی دکھانے میں رہنمائی کرے گا۔

"ہمارے پاس چیمپئنز ون ڈے کپ میں ایک متوازن ٹیم ہے جو تجربہ کار کھلاڑیوں اور نوجوان ٹیلنٹ کا امتزاج ہے۔ یہ ٹورنامنٹ کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کو ثابت کرنے اور قومی ٹیم میں منتخب ہونے کے لیے سلیکٹرز کو متاثر کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

ٹورنامنٹ کے افتتاحی ایڈیشن کی اہمیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے سعود نے کہا کہ چیمپیئنز ون ڈے کپ کا یہ افتتاحی ایڈیشن ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے بہت اہم ثابت ہوگا۔

یہ کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کے لیے ایک بڑا مرحلہ فراہم کرے گا خاص طور پر پچاس اوورز کے فارمیٹ میں کیونکہ اب انٹرنیشنل سیزن بھی شروع ہونے والا ہے اس کے علاوہ شائقین کو بھی اس ٹورنامنٹ میں اپنے پسندیدہ کرکٹرز کودیکھنے کا موقع ملنے والا ہے۔

ڈولفنز اسکواڈ (10 ستمبر کو 15 رکنی کر دیا جائے گا):

سعود شکیل (کپتان، کراچی)، آفتاب ابراہیم (کراچی)، آصف علی (فیصل آباد)، اویس علی (گوجرانوالہ)، فہیم اشرف (قصور)، کاشف علی (راولپنڈی)، میر حمزہ (کراچی)، محمد ہریرہ (سیالکوٹ)، محمد عباس آفریدی (پشاور)،

محمد اخلاق (کاموکی)، محمد غازی غوری (کراچی)، محمد ریاض اللہ (پشاور)، نعمان علی (حیدرآباد)، قاسم اکرم (لاہور)، ثمین گل (جمرود)، سرفراز احمد (کراچی)،
صاحبزادہ فرحان (پشاور)، سفیان مقیم (کوٹلی)، عمر امین (راولپنڈی) اور عثمان قادر (لاہور)

مینٹور ۔ سرفراز احمد۔

ڈولفنز کے میچز کا شیڈول ( تمام میچز تین بجے شروع ہونگے۔
14ستمبر۔بمقابلہ پینتھرز۔
17ستمبر۔ بمقابلہ وولوز۔
19ستمبر۔ بمقابلہ اسٹالینز۔
22ستمبر ۔ بمقابلہ لائنز

تعارف: News Editor