کشمیر سپریم لیگ، اوپننگ میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہوگا اسلام آباد
((اصغر علی مبارک).)
کشمیر سپریم لیگ کے چیئر مین مسعود خان نے کہا ھے کہ 13 ستمبر کو اسلام آباد میں کے ایس ایل کی لانچنگ تقریب کا انقاد کیا جاۓ گا جس میں وزیر داخلہ محسن نقوی مہمان خصوصی ہوں گے جس کے بعد کھلا ڑ یو ں کی ڈر ا فٹنگ کا عمل شرو ع کر دیا جاۓ گا۔
میڈ یا کو بریفنگ دیتے ہوئےمسعود خان نے کہا ھے کہ کے ایس ایل کے سلسلے میں 10 ٹرائلز کراۓ جائیں گے جس میں سے پانچ آزاد کشمیر میں کراۓ جا ئیں گے اور ایک گلگت میں کرایا جاۓ گا
پہلی بار گلگت کی ٹیم بھی کے ایس ایل کا حصہ هو گی۔ کے ایس ایل کی ٹیمیں راولاکوٹ۔مظفر آباد ۔میر پور ۔کوٹلی ۔فالكن اور گلگت ہیں ۔جس میں سے سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کچھ میچز مظفر آباد میں ہوں گے ۔
باقی میچ پنڈی اور فیصل آباد سٹیڈیم میں ہوں گے ۔ٹوٹل 19 میچ کھیلے جا ئیں گے ۔اوپننگ میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم جبکہ فاینل میچ مظفر آباد میں کھیلا جاۓ گا۔کھلا ڑ یوں کی سلیکشن میں میرٹ کو مد نظر رکھا جاۓ گا
چیف سلیکٹر معین خان شائد آفریدی سلمان بٹ اور شہزاد خان ہوں گے ۔اس موقع پر معروف بزنس مین ورلڈ کشمیر فورم کے چیئر مین حاجی محمد رفیق پردیسی بھی موجود تھے ۔
حاجی محمد رفیق نے کے ایس ایل کے ساتھ اپنی وابستگی کا اظہار کیا اور کہا کہ کشمیر کا مسلہ عالمی عدالت میں قانونی طور پر لڑیں گے اور اؤ آ ئی سی میں بھی کشمیر کے حوالے سے بھر پور کردار ادا کرنے کا ارادہ رکھتے ھیں۔
حاجی رفیق خان کشمیر کے نوجوانوں سے خاص محبت رکھتے ھیں جہاں بچوں کی تعلیم کے لیے بر قا تی سکولز سسٹم کے تحت خدمات سر انجام دے رھے ھیں ۔
حال ھی میں انہوں نے نیلم ویلی میں انڈ یا پاکستان با رڈ ر پر پر چم کشا ئی کی تقریب کے لیے 92 فٹ اونچا مانو منٹ تعمیر کرایا ھے جہاں ہر روز پرچم کشا ئی کے موقعہ پر فوجی جوانوں کی پریڈ هو گی۔