پشاور میں دوسرا آرایم آئی اسپاسکی شطرنج کلب رپیڈ ٹورنامنٹ جمال ناصر نے جیت لی،
جبکہ خیبرپختونخوا کی شطرنج میں نئی پیشرفت کی
پشاور(سپورٹس لنک) رحمان میڈیکل انسٹیٹیوٹ (RMI) میں منعقد ہونے والا دوسرا آرایم آئی اسپاسکی شطرنج کلب رپیڈ ٹورنامنٹ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔
اس شاندار ایونٹ میں جمال ناصر نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی، جس سے انہوں نے شاندار کامیابی کا اعزاز اپنے نام کیا۔
اس موقع پر پروفیسر رشید محمود نے کھلاڑیوں کو ایوارڈز پیش کیے اور ان کی کامیابیوں کو سراہا۔ صوبائی شطرنج ایسوسی ایشن کے صدر عمر خان اور جنرل سیکرٹری کاشف سلیم بھی موجود تھے ۔
دوسرا آرایم آئی اسپاسکی شطرنج کلب رپیڈ ٹورنامنٹ خیبرپختونخوا کی شطرنج کی تاریخ میں ایک نیا سنگ میل ثابت ہوا ہے۔ خیبرپختونخوا شطرنج ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقدہ اس ایونٹ نے صوبے کے بہترین شطرنج کے کھلاڑیوں کو ایک جگہ جمع کیا
اور علاقے میں شطرنج کے بڑھتے ہوئے شوق اور مہارت کو اجاگر کیا۔ٹورنامنٹ میں جمال ناصر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ ایمل صافی نے دوسری پوزیشن پر قبضہ جمایا۔
اسی طرح سلیل احمدجو کہ موجودہ خیبرپختونخوا شطرنج چمپئن ہیں نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔صوبائی دارالحکومت پشاور میں کھیلے جانیوالے اس ایونٹ میں 80سے زائدشطرنج کھیل سے وابستہ کھلاڑیوں نے حصہ لیا، جس نے اسے خیبرپختونخوا کی سب سے بڑی شطرنج کی ایونٹ بنا دیا۔
رحمان میڈیکل کمپلیکس کے تعاون سے منعقدہ یہ ٹورنامنٹ کامیابی سے خیبرپختونخوا کے شطرنج کے منظرنامے کو نئی بلندیوں پر لے گئی ہے اور مستقبل میں شطرنج کے مزید بڑے ایونٹس کی امید دلائی ہے۔