بحریہ ٹاؤن چیمپئنز ون ڈے کپ کا پہلا روز۔ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی اقبال سٹیڈیم پہنچ گئے
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے یو ایم ٹی مارخورز اور پنتھرز کے درمیان افتتاحی میچ دیکھا
فیصل آباد۔12ستمبر،2024۔ نوازگوھر ؛ چیف سیکرٹری پنجاب و پی سی بی بورڈ آف گورنرز کے ممبر زاہد اختر زمان۔ انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور۔ فیصل آباد کی کمشنر ۔ آر پی او ۔ سی پی او۔ڈپٹی کمشنر۔ بورڈ آف گورنرز پی سی بی کے دیگر ممبران نے بھی بحریہ ٹاؤن چیمپئنز کپ کاافتتاحی میچ دیکھا
بحریہ ٹاؤن چیمپئنز ون ڈے کپ کا پہلا روز۔ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی اقبال سٹیڈیم پہنچ گئے۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے یو ایم ٹی مارخورز اور پنتھرز کے درمیان افتتاحی میچ دیکھا۔
چیف سیکرٹری پنجاب و پی سی بی بورڈ آف گورنرز کے ممبر زاہد اختر زمان۔ انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور۔ فیصل آباد کی کمشنر ۔ آر پی او ۔ سی پی او۔ڈپٹی کمشنر۔ بورڈ آف گورنرز پی سی بی کے دیگر ممبران نے بھی بحریہ ٹاؤن چیمپئنز کپ کاافتتاحی میچ دیکھا۔
چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی۔ سلیکٹر محمد یوسف۔ اسد شفیق۔ سابق کرکٹرز اور دیگر حکام بھی نے چیمپئنز کپ کا افتتاحی دیکھا۔اقبال سٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کا زبردست جوش و خروش تھا۔
چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نےمیچ دیکھنے کے لیے سٹیڈیم میں آنے والوں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ اقبال سٹیڈیم میں شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد دیکھ کر خوشی ہوئی۔
فیصل آباد کے شہریوں نے ثابت کردیا ہے کہ وہ کرکٹ کے کھیل سے بہت محبت کرتے ہیں۔بحریہ ٹاؤن چیمپئنز کپ کی ٹیموں اور تمام کھلاڑیوں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔
امید ہے کہ اس ٹورنامنٹ سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔ڈومیسٹک کرکٹ کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے میں چیمپئنز کپ ٹورنامنٹ کلیدی کردار ادا کرے گا۔