چیمپئنز ون ڈے کپ;افتتاحی میچ آ ج مارخورز اور پینتھرز کے درمیان کھیلا جائے گا

چیمپئنز ون ڈے کپ;افتتاحی میچ آ ج مارخورز اور پینتھرز کے درمیان کھیلا جائے گا

…(اصغر علی مبارک))….

چیمپئنز ون ڈے کپ کا افتتاحی میچ محمد رضوان کی یو ایم ٹی مارخورز اور شاداب خان کی پینتھرز کے درمیان آ ج کھیلا جائے گا۔اسٹالینز اور لائنز کی ٹیمیں 13 ستمبر کو مدمقابل آئیں گی۔

ٹورنامنٹ کا فائنل 29 ستمبر کو کھیلا جائے گا جبکہ فاتح ٹیم کو تین کروڑ اور رنر اپ کو ڈیڑھ کروڑ کی انعامی رقم دی جائے گی۔چیمپئنز ون ڈے کپ کی ٹرافی کی رونمائی کے موقع پر کپتانوں اور مینٹورز نے ٹرافی سے پردہ اٹھایا

اور تصاویر بھی بنوائیں،قومی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن بھی ٹورنامنٹ کے دوران موجود ہوں گے۔ سابق کپتان اور موجودہ لائنز کے مینٹور وقار یونس کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے

ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے نوجوان کھلاڑیوں کو لایا گیا ہے۔ وقار یونس نے کہا کہ مصباح الحق، ثقلین مشتاق اور میں نے انٹرنیشنل سطح پر کوچنگ کی ہے،

پہلا موقع ہے ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے یہ ٹورنامنٹ ہورہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد ہے کہ دنیا بھر میں کرکٹ میں ملنے والی سہولتوں کو اپنے نوجوان کھلاڑیوں کو فراہم کریں۔مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد ہے گراس روٹ لیول سے پلیئرز پر کام ہو اور خلا دور ہو، فرینڈلی کرکٹ کھیلنی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ شائقین بڑی تعداد میں گراؤنڈ میں آئیں گے،

امید کرتے ہیں لوگوں کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔چیمپئنز ون ڈے کپ آ ج سے فیصل آباد اقبال اسٹیڈیم میں شروع ہورہا ہے جس کے لیے ٹیموں کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

پینتھرز ; شاداب خان (کپتان)، عبدالواحد بنگلزئی، احمد بشیر، عماد بٹ، عرفات منہاس، اذان اویس، حیدر علی، محمد حسنین، محمد عمر، محمد ذیشان، مبصر خان، رضوان محمود، صائم ایوب، عمر صدیق، اسامہ میر اور عثمان خان۔ مینٹور: ثقلین مشتاق۔

مارخورز ; محمد رضوان (کپتان)، عبدالصمد، عاکف جاوید، علی عثمان، بسم اللہ خان، فخر زمان، حسیب اللہ ، افتخار احمد، کامران غلام، محمد فیضان، محمد عمران جونیئر، محمد نواز، محمد سرور آفریدی، محمد عمران، نسیم شاہ ، سلمان علی آغا، شاہنواز دھانی اور زاہد محمود۔مینٹور: مصباح الحق۔

ڈولفنز ; سعود شکیل (کپتان)، آصف علی، فہیم اشرف، میر حمزہ ، محمد عباس آفریدی، محمد ہریرہ، محمد اخلاق، محمد ریاض اللہ، نعمان علی، قاسم اکرم، صاحبزادہ فرحان، ثمین گل، سرفراز احمد ، سفیان مقیم، عمر امین اور عثمان قادر۔ مینٹور: سرفراز احمد۔

لائنز ; شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، عامر یامین ، عامر جمال، عبداللہ شفیق، احمد دانیال، فیصل اکرم، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد اصغر، محمد طحہٰ، محمد عرفان خان، عمیر بن یوسف، روحیل نذیر، سجاد علی ہاشمی، شرون سراج اور سراج الدین ۔ مینٹور:وقار یونس ۔

اسٹالینز ; محمد حارث (کپتان)، ابرار احمد، عادل امین، بابر اعظم، حارث رؤف، حسین طلعت، جہانداد خان، مہران ممتاز، محمد علی، محمد عامر خان، سعد خان، شان مسعود، طیب طاہر، عبید شاہ، یاسر خان اور زمان خان ۔ مینٹور: شعیب ملک۔

اس ٹورنامنٹ کی منصوبہ بندی آئندہ سال ہونے والی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 پر نظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے کہ قابل ذکر پرفارمرز قومی ٹیم میں شامل ہونے کے اپنے امکانات کو مضبوط بنانے کی کوشش کرینگے۔

قومی ٹیم آسٹریلیا، زمبابوے، جنوبی افریقہ میں ون ڈے میچوں میں حصہ لے گی اور ہوم سہ فریقی سیریز میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے مقابل ہوگی۔

وائٹ بال کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن 50 اوورز کے ٹورنامنٹ کا مشاہدہ کرنے کے لیے فیصل آباد میں ہوں گے جو سنگل راؤنڈ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ کے دوران ریڈ بال کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی بھی فیصل آباد میں کرسٹن کو جوائن کریں گے۔ یو ایم ٹی مارخورز ( سابقہ وولوز ) کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ چیمپیئنز ون ڈے کپ جیسا اعلیٰ معیار کا ڈومیسٹک ایونٹ کسی بھی کرکٹ کھیلنے والے اہم ملک کی جان ہے

کیونکہ یہ تجربہ کار اور ابھرتے ہوئے دونوں کرکٹرز کو قومی سلیکشن کے لیے اپنے دعوے کو مضبوط کرنے کے لیے یکساں اور منصفانہ مواقع فراہم کرتا ہے۔ پینتھرز کے کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ ہم نے فیصل آباد میں سخت ٹریننگ کی ہے

اور اب وقت آگیا ہے کہ اس کوشش کو مثبت نتائج میں تبدیل کیا جائے۔ جب بھی ہم میدان میں قدم رکھتے ہیں تو ہمیں شدت اور جذبہ لانے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ ٹورنامنٹ جیتنا آسان نہیں ہوگا۔

شاداب خان کہتے ہیں کہ محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، سعود شکیل اور محمد حارث قومی ٹیم میں میرے ساتھی ہوں لیکن اگر آپ ان سے یہی پوچھیں گے تو وہ آپ کو بتائیں گے کہ جب ہم میدان میں اترتے ہیں تو کوئی دوست نہیں ہوتا اور ہم سخت محنت سے جیتنے کے لیےکھیلتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس افتتاحی ایونٹ کی انعامی رقم 4 کروڑ 90 لاکھ روپے ہے جس میں 29 ستمبر کو ٹورنامنٹ کے فاتح کو3 کروڑ روپے اور رنر اپ کو ڈیڑھ کروڑ روپے ملیں گے۔

تعارف: News Editor