8 ویں اسٹوڈنٹس اولمپک گیمز 2024 کی ڈراز اور گیمز رول ریگولیشنز میٹنگ منعقد
کراچی (رپورٹ/عامر کفایت)
پاکستان اسٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن نے 8 ویں اسٹوڈنٹس اولمپک گیمز 2024 کی ڈراز اور گیمز رول ریگولیشنز میٹنگ منی اسپورٹس کمپلیکس ناظم آباد کراچی میں منعقد ہوئی۔
90 سے زائد اسپورٹس کوآرڈینیٹرز، اسپورٹس ٹیچرز، اور کوچز نے شرکت کی اور کھیلوں کے رول اور ریگولیشن کے ساتھ، ایونٹس کی تاریخ،
ٹائم اور گیمز ویلیو کے بارے میں بتایا گیا۔آٹھویں اسٹوڈنٹ اولمپک گیمز کو بوائز اینڈ گرلز مین پانچ مختلف کیٹگری کے ایونٹ کروائے جائیں گے۔
چوتھی تو پانچویں کلاس اور چھٹی سے اٹھویں کلاس اور میٹرک اینڈ او لیول اور انٹرمیڈیٹ اینڈ اے لیول اور یونیورسٹی کیٹگری میں ایونٹ ہوں گے۔
پاکستان اسٹوڈنٹ اولمپک ایسوسی ایشن نے پانچ کیٹگریز میں جنرل ٹرافیوں کے ساتھ ساتھ فاتحین، پہلی پوزیشن دوسری پوزیشن اور تیسری پوزیشن آنے والے ٹیموں کے،
بہتری کھلاڑیوں اور بہترین کوچز کو ٹرافیاں، میڈل اور سرٹیفیکیٹس تقسیم کیے جائیں گے *21 گیمز*تیر اندازی، ایتھلیٹکس، باسکٹ بال، بیڈمنٹن، شطرنج، سائیکلنگ، کرکٹ، کیچ بال، ڈاج بال، فٹسال، فلائنگ ڈسک، جمناسٹکس، ہینڈ بال، ہاکی،
نیٹ بال، رسی سکپنگ، اسکیٹنگ، تھرو بال، ٹیبل ٹینس، ٹگ آف وار، والی بال۔ پاکستان اسٹوڈنٹ اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں، چیئرمین آفتاب اقبال خان،
کراچی سٹوڈنٹ لمپک ایسویشن کےصدر، عظمت پاشا، پاکستان سٹوڈنٹ اولمپک ایسویشن سیکرٹری، ایوان فیڈرک،کراچی اسٹوڈنٹ اولمپک ایسویشن سیکرٹری، عبدالصمد اور گیم ارگنائزر اور مہمانوں کے ہمراہ میٹنگ میں موجود تھے۔