چیمپئنز ون ڈے کپ فیصل آباد میں شروع ہوگا

چیمپئنز ون ڈے کپ کل سے فیصل آباد میں شروع ہوگا۔

افتتاحی میچ یو ایم ٹی مارخورز اور پینتھرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

—————————————

فیصل آباد 11ستمبر 2024: نوازگوھر

پاکستان کرکٹ کی تمام تر رونق جمعرات سے فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں سمٹ کر آجائے گی اور شہر کے تمام راستے شائقین کو وہیں لے جائیں گے جہاں انہیں چیمپئنز ون ڈے کپ میں اسٹارز کرکٹرز کے ذریعے ایکروزہ کرکٹ کے بہترین نظارے دیکھنے کو ملیں گے۔

چیمپئنز ون ڈے کا افتتاحی میچ یوایم ٹی مارخورز ( سابقہ وولوز) اور پینتھرز کے درمیان سہ پہر تین بجے کھیلا جائے گا۔

چیمپئنز ون ڈے کپ کی قومی اسپورٹس چینلز پر لائیو کوریج ہوگی جبکہ تماشا، ٹیپ میڈ اور مائیکو ایپ پر لائیو اسٹریمنگ اور شمالی امریکہ میں ویلو ٹی وی پر نشر ہوگی۔

محمد رضوان یو ایم ٹی مارخورز کی کپتانی کریں گے، مصباح الحق ان کے مینٹور کے طور پر کام کریں گے جبکہ پینتھرز کی قیادت شاداب خان کریں گے، ثقلین مشتاق ان کے مینٹور ہوں گے۔

سیزن کے اس افتتاحی ایونٹ کی کل انعامی رقم 4 کروڑ 90 لاکھ روپے ہے جس میں 29 ستمبر کو ٹورنامنٹ کے فاتح کو3 کروڑ روپے اور رنر اپ کو ڈیڑھ کروڑ روپے ملیں گے۔

جمعہ کو محمد حارث کی الائیڈ بینک اسٹالینز کا مقابلہ شاہین شاہ آفریدی کی نورپور لائنز سے ہوگا، جس کے بعد ہفتہ کو سعود شکیل کی ڈولفنز اور شاداب خان کی پینتھرز کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

پانچوں ٹیمیں گزشتہ پانچ دنوں سے فیصل آباد میں ہیں اور شروع ہونے والے اس نئے ٹورنامنٹ کی تیاری کے لیے سخت تربیتی سیشنز میں حصہ لے رہی ہیں جس میں ملک کے بہترین کرکٹرز شامل ہیں۔

ٹورنامنٹ کی منصوبہ بندی آئندہ سال ہونے والی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 پر نظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے کہ قابل ذکر پرفارمرز قومی ٹیم میں شامل ہونے کے اپنے امکانات کو مضبوط بنانے کی کوشش کرینگے۔ قومی ٹیم آسٹریلیا، زمبابوے، جنوبی افریقہ میں ون ڈے میچوں میں حصہ لے گی اور ہوم سہ فریقی سیریز میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے مقابل ہوگی۔

وائٹ بال کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن 50 اوورز کے ٹورنامنٹ کا مشاہدہ کرنے کے لیے فیصل آباد میں ہوں گے جو سنگل راؤنڈ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے دوران ریڈ بال کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی بھی فیصل آباد میں کرسٹن کو جوائن کریں گے۔

اس ٹورنامنٹ میں ٹاپ فور سائیڈز پلے آف میں جائیں گی جس کا اختتام 29 ستمبر کو فائنل میں ہوگا۔

یو ایم ٹی مارخورز ( سابقہ وولوز ) کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ چیمپیئنز ون ڈے کپ جیسا اعلیٰ معیار کا ڈومیسٹک ایونٹ کسی بھی کرکٹ کھیلنے والے اہم ملک کی جان ہے کیونکہ یہ تجربہ کار اور ابھرتے ہوئے دونوں کرکٹرز کو قومی سلیکشن کے لیے اپنے دعوے کو مضبوط کرنے کے لیے یکساں اور منصفانہ مواقع فراہم کرتا ہے۔

اس کو ذہن میں رکھتے ہوئے مجھے یقین ہے کہ یہ اپنے تمام مقاصد کو پورا کرے گا۔ فارمیٹ کے مطابق تمام ٹیموں کے ٹیلنٹ اور توازن کو دیکھتے ہوئے یہ ایک سخت مقابلہ ہوگا۔

جو ٹیم اگلے پندرہ دنوں میں مسلسل اچھی کارکردگی دکھائے گی وہ فاتح بن کر سامنے آئے گی۔ میں چاہتا ہوں کہ میری ٹیم اس ٹورنامنٹ سے لطف اندوز ہو، حریفوں سے نہ گھبرائے اور فیصل آباد کے لوگوں کو محظوظ کرنے کے لیے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرے۔

پینتھرز کے کپتان شاداب خان کا کہنا ہے کہ ہم نے فیصل آباد میں سخت ٹریننگ کی ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ اس کوشش کو مثبت نتائج میں تبدیل کیا جائے۔

جب بھی ہم میدان میں قدم رکھتے ہیں تو ہمیں شدت اور جذبہ لانے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ ٹورنامنٹ جیتنا آسان نہیں ہوگا۔ صرف وہی ٹیم جو مستقل مزاجی کا مظاہرہ کرے گی سب سے اوپر آئے گی اور مجھے اپنی ٹیم پر مکمل اعتماد ہے۔

سیزن کا آغاز ایک ہائی پریشر ٹورنامنٹ کے ساتھ کرنا، چیمپیئنز ون ڈے کپ جیسا ٹورنامنٹ باقی سیزن کے لیے سمت متعین کرے گا ہم سیزن میں آگے بڑھیں گےتو مجھے کوئی شک نہیں کہ ہم مزید چیمپیئن کرکٹرز کو تلاش کریں گے

جو نہ صرف قومی ٹیم میں شامل ہوں گے بلکہ پاکستان کو بین الاقوامی کرکٹ میں خود کو ایک قوت کے طور پر دوبارہ قائم کرنے میں بھی مدد کریں گے۔

شاداب خان کہتے ہیں کہ محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، سعود شکیل اور محمد حارث قومی ٹیم میں میرے ساتھی ہوں لیکن اگر آپ ان سے یہی پوچھیں گے تو وہ آپ کو بتائیں گے کہ جب ہم میدان میں اترتے ہیں تو کوئی دوست نہیں ہوتا اور ہم سخت محنت سے جیتنے کے لیےکھیلتے ہیں۔

16 کھلاڑیوں کے اسکواڈز۔

————————–
ڈولفنز۔ سعود شکیل (کپتان) آصف علی، فہیم اشرف، میر حمزہ ، محمد عباس آفریدی، محمد ہریرہ، محمد اخلاق، محمد ریاض اللہ، نعمان علی، قاسم اکرم، صاحبزادہ فرحان، ثمین گل، سرفراز احمد ، سفیان مقیم، عمر امین اور عثمان قادر۔مینٹور۔ سرفراز احمد

لائنز۔ شاہین شاہ آفریدی (کپتان) عامر یامین ، عامر جمال، عبداللہ شفیق، احمد دانیال، فیصل اکرم، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد اصغر، محمد طحہٰ، محمد عرفان خان، عمیر بن یوسف، روحیل نذیر، سجاد علی ہاشمی، شرون سراج اور سراج الدین ۔ مینٹور وقار یونس ۔

مارخورز ۔ محمد رضوان (کپتان) عبدالصمد، عاکف جاوید، علی عثمان، بسم اللہ خان، فخر زمان، حسیب اللہ ، افتخار احمد، کامران غلام، محمد فیضان، محمد عمران جونیئر، محمد نواز، محمد سرور آفریدی، محمد عمران، نسیم شاہ ، سلمان علی آغا، شاہنواز دھانی اور زاہد محمود  مینٹور۔ مصباح الحق ۔

پینتھرز۔ شاداب خان (کپتان) عبدالواحد بنگلزئی، احمد بشیر، عماد بٹ، عرفات منہاس، اذان اویس، حیدر علی، محمد حسنین، محمد عمر، محمد ذیشان، مبصر خان، رضوان محمود، صائم ایوب، عمر صدیق، اسامہ میر اور عثمان خان۔ مینٹور۔ ثقلین مشتاق ۔

اسٹالینز۔ محمد حارث (کپتان) ابرار احمد، عادل امین، بابر اعظم، حارث رؤف، حسین طلعت، جہانداد خان، مہران ممتاز، محمد علی، محمد عامر خان، سعد خان، شان مسعود، طیب طاہر، عبید شاہ، یاسر خان اور زمان خان ۔ مینٹور۔ شعیب ملک

جمعرات تا اتوار کے میچز (تمام میچ دوپہر 3 بجے شروع ہوں گے):

جمعرات 12 ستمبر۔ یو ایم ٹی مارخورز بمقابلہ پینتھرز۔ علیم ڈار اور آصف یعقوب (آن فیلڈ امپائرز)؛ ولید یعقوب (تھرڈ امپائر)، ذوالفقار جان (فورتھ امپائر) علی نقوی (میچ ریفری)

جمعہ، 13 ستمبر – الائیڈ بینک اسٹالینز بمقابلہ نورپور لائنز۔ علیم ڈار اور ولید یعقوب (آن فیلڈ امپائرز) آصف یعقوب (تھرڈ امپائر)، ذوالفقار جان (فورتھ امپائر)؛ علی نقوی (میچ ریفری)

ہفتہ، 14 ستمبر – ڈولفنز بمقابلہ پینتھرز۔ آصف یعقوب اور ذوالفقار جان (آن فیلڈ امپائرز)؛ علیم ڈار (تھرڈ امپائر)، ولید یعقوب (فورتھ امپائر)؛ بلال خلجی (میچ ریفری)

اتوار، 15 ستمبر – یو ایم ٹی مارخورز بمقابلہ الائیڈ بینک اسٹالینز۔ علیم ڈار اور راشد ریاض (آن فیلڈ امپائرز)؛ ولید یعقوب (تھرڈ امپائر)، ذوالفقار جان (فورتھ امپائر)؛ بلال خلجی (میچ ریفری)

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!
bacansport bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d bacan4d xx1toto Situs Toto Resmi xx1toto link terbaru xx1toto togel xx1 toto login xx1toto xx1toto link alternatif xx1toto link xx1toto terbaru xx1toto xx1toto xx1toto petir x10000 xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto bacansport slot gacor gampang menang xx1toto link xx1toto alternatif xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto rtp xx1toto xx1toto xx1toto bacan4d bacan4d bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d ts77casino ts77casino bacan4d xx1toto xx1toto bacansport bacansport