چیمپئنز ون ڈے کپ ؛ اسٹالینز نے لائنز کو 133 رنز سے شکست دے دی

چیمپئنز ون ڈے کپ میں اسٹالینز نے لائنز کو 133 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔

فاتح ٹیم کے بابراعظم۔ طیب طاہر محمد حارث اور حسین طلعت کی نصف سنچریاں۔

اسٹالیئنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 5 وکٹوں پر 336 رنز بنائے۔

فیصل آباد 13 ستمبر۔ نوازگوھر 

چیمیئنز ون ڈے کپ کے دوسرے میچ میں اسٹالینز نے لائنز کو 133 رنز سے شکست دیدی۔

فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں چیمپیئنز ون ڈے کپ کے دوسرے میچ میں اسٹالینز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لائنز کو 336 رنز کا بڑا ہدف دیا،

فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں اسٹالینز کی جانب سے دیے گئے 337 رنز کے تعاقب میں لائنز کی ٹیم 39.3 اوورز میں 203 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

امام الحق کی 78 رنز کی اننگز بھی لائنز کو شکست سے نہ بچاسکی، شارون سراج 28، عامر یامین اور کپتان شاہین آفریدی 22، 22 رنز بناسکے۔

عبداللہ شفیق 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، خوشدل شاہ 19 رنز بنا کر حارث رؤف کا شکار بنے۔

اسٹالینز کی جانب سے فاسٹ بولر حارث رؤف نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، محمد علی اور جہانداد خان نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

اسٹالینز نے پہلی اننگز میں مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 336 رنز بنائے تھے اور لائنز کو جیت کے لیے 337 رنز کا ہدف دیا تھا۔ بابر اعظم 76 اور طیب طاہر نے 74 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی، کپتان محمد حارث 55 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، حسین طلعت نے 33 گیندوں پر 50 رنز بنائے۔

شان مسعود نے 41 رنز بناسکے تھے، جہانداد خان 20 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

لائنز کی جاب سے شاہین شاہ آفریدی اور عامر جمال نے دو، دو وکٹیں حاصل کی تھیں، فیصل اکرم ایک وکٹ حاصل کرسکے تھے۔

اس سے پہلے  اسٹالینز نے لائنز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیمپئنز ون ڈے کپ فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جہاں اسٹالینز کی کپتانی محمد حارث کے سپرد ہے جس کے مینٹور شعیب ملک ہیں جبکہ لائنز کی قیادت شاہین آفریدی کر رہے ہیں اور اس کے مینٹور سابق فاسٹ بولر وقار یونس ہیں۔

لائنز ٹیم اسکواڈ: عبداللہ شفیق، امام الحق، محمد طہٰ، عمیر یوسف، شارون سراج، عرفان خان، خوشدل شاہ، روحیل نذیر، شاہین شاہ آفریدی، سجاد علی اور عامر جمال پر مشتمل ہے۔

اسٹالینز ٹیم کا اسکواڈ: شان مسعود، یاسر خان، بابر اعظم، طیب طاہر، محمد حارث، حسین طلعت، جہانداد خان، مہران ممتاز، ابرار احمد، حارث رؤف اور محمد علی شامل ہیں۔

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!
bacansport bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d bacan4d xx1toto Situs Toto Resmi xx1toto link terbaru xx1toto togel xx1 toto login xx1toto xx1toto link alternatif xx1toto link xx1toto terbaru xx1toto xx1toto xx1toto petir x10000 xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto bacansport slot gacor gampang menang xx1toto link xx1toto alternatif xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto rtp xx1toto xx1toto xx1toto bacan4d bacan4d bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d ts77casino ts77casino bacan4d xx1toto xx1toto bacansport bacansport