گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ہونہار کھلاڑی تمیم گنڈاپور سے ملاقات
پشاور ; گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے نیشنل گیمز 2023 میں سب سے تیزترین خاتون سپرنٹر کااعزازحاصل کرنیوالی جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والی ہونہار نوجوان کھلاڑی تمیم گنڈاپور نے گورنرہاوس پشاور میں ملاقات کی۔
تمیم گنڈاپور نے گورنر کو بتایاکہ وہ 2020 اور 2021 میں بین الصوبائی گیمز، 2022 میں صوبے کی بہترین اتھیلیٹ اور نیشنل گیمز 2023 میں سب سے تیزترین خاتون سپرنٹر رہی ہے۔
100 اور 200 میٹر میں آل پاکستان انٹر یونیورسٹیز ریکارڈ ہولڈر ہیں، ایشین گیمز 2023 میں ملک کی نمائندگی کرنے والی صوبے کی پہلی خاتون سپرنٹر رہی ہے
اس کے علاوہ اکتوبر میں انڈیامیں ہونیوالے SAF گیمز میں اتھیلیٹکس چیمپئن شپ کیلئے بھی منتخب ہوچکی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ ملک کی سطح پر 4 بہترین خاتون سپرنٹرز میں شامل ہے
جنہوں نے 100 میٹر ریس 11.8 سیکنڈمیں طے کیا ہے اور وہ ان میں سب سے کم عمر کھلاڑی ہے۔ اس موقع پر گورنرنے کہاکہ خواتین کھلاڑی ہمارے ملک کا فخر اور نئی نسل کیلئے مشعل راہ ہیں۔
خیبر پختونخوا کے مثبت تصور کو اجاگر کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔صوبہ میں اضلاع کی سطح پر خواتین کیلئے اسپورٹس فیسلیٹیز اور مواقع کو بہتر بنانے کے قابل عمل اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ صوبہ میں کھیل کے میدان ویران پڑے ہیں، ہم کھیلوں کے میدان آباد کرنے کے لیے اقدامات اٹھائیں گے۔گورنرنے تمیم گنڈا پور کو بہترین کارکردگی سے کئی ریکارڈ اور اعزازات اپنے نام کرنے پر خراج تحسین پیش کیا
اور اس امید کااظہارکیا کہ وہ ساؤتھ ایشین فیڈریشنز گیمزسمیت دیگر بین الاقوامی مقابلوں میں بھی ملک و قوم کا نام روشن کریں گی۔