تیسرے دنگل سب مشن گریپلنگ کا اختتام ; تمام دفاعی کھلاڑی جیت گئے

تیسرے دنگل سب مشن گریپلنگ کا اختتام،تمام دفاعی کھلاڑی جیت گئے

انڈونیشی فائٹر جیت گئے،فلپائن کو شکست،امین ہاشوانی،

ملک ایاز اور مہ جبیں نے میڈلز اور بیلٹس تقسیم کیں

کراچی (اسپورٹس لنک) بتیسرے دنگل سب مشن گریپلنگ کے سنسنی خیز مقابلوں کا اختتام،دفاعی کھلاڑیوں نے اپنے اعزاز کا کامیاب دفاع کر لیا،انڈونیشیا کے فائٹر جیت گئے جبکہ فلپائن کے فائٹر کو شکست ہو گئی۔

مہمان خصوصی صدر چارٹر فار کمپیشن امین ہاشوانی نے کے سی ایف ایل کے چیئرمین ملک محمد ایاز اور ڈائریکٹر کے سی ایف ایل مہ جبین سردار کے ہمراہ کامیاب فائٹرز کو بیلٹس اور میڈل پہنائے۔

اس موقع پر ڈائرکٹر احمد شافعی اور دیگر بھی موجود تھے۔کراچی کیج فائٹنگ لیگ،بوشی بان مارشل آرٹس اینڈ فٹنس کے زیر اہتمام اورچارٹر آف کمپیشن پاکستان کے ز یر انتظام تیسرے دنگل سب مشن گریپلنگ کے مقابلے کے پی ٹی فلائی او ورکے نیچے واقع برجز اسپورٹس ایرینا میں منعقد کئے گئے

جس میں انڈونیشیا اور فلپائن کے فائٹرز سمیت پاکستان کے مختلف کلبز،اکیڈمیز اور شہروں سے تعلق رکھنے والے 200سے زائد فائٹرز نے بھر پور شرکت کی۔

کراچی کیج فائٹنگ لیگ کے سی ای او شعیب مجاہد بٹ کے مطابق75کلوگرام میں امان اللہ نے روحیل کوریئر نیکڈ جوک کے زریعے سبمٹ کیا اور ٹا ئٹل اپنے نام کیا۔ بادشاہ خان پہلے لائٹ ہیوی ویٹ چیمپئن بن گئے۔

ہیوی ویٹ میں ہارون مسیح نے علی عمران کو پوائنٹس کی بنیاد پر شکست دی اور ہیوی ویٹ چیمپئن کا اعزاز حاصل کیا۔انڈونیشیا کے فائٹر فقران نے پاکستان کے ایم سعد کو شکست دی جبکہ فلپائن کے رضوان کو پاکستان کے اویس خان نے زیر کیا۔

دیگر مقابلوں میں بادشاہ ووشوکے 75کے جی میں عبداللہ نے گولڈ میڈل جیتا۔تھری جی ایم ایم اے کی 60کے جی کیٹیگری میں ایم شمس نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔

ایونٹ میں جن اکیڈمیز اور کلبزنے بھر پور شرکت کی ان میں بوشی بان فائٹرز ڈین،مرکز تائی کوانڈو اینڈایم ایم اے،اسپیشل سکیورٹی یونٹ (سندھ پولیس)،فٹنس فرسٹ مارشل آرٹس،کراٹے کنگ کلب،

نیشنل ٹیلنٹ مارشل آرٹس انسٹی ٹیوٹ،تھرڈ جنریشن ایم ایم اے،،انڈورنس ٹریننگ،بادشاہ ووشو اکیڈمی اور ایم اے کے فٹنس اینڈ ایم ایم اے شامل ہیں۔

تعارف: News Editor