زمونگ کور انسٹی ٹیوٹ کے بچوں کی جوجٹسو چیمپئن شپ میں دھوم

زمونگ کور انسٹی ٹیوٹ کے بچوں کی جوجٹسو چیمپئن شپ میں دھوم،

تین سلور اور چار برونز میڈل اپنے نام کیئے

پشاور: خیبر پختونخوا انٹر ڈسٹرکٹ جوجٹسو چیمپئن شپ میں زمونگ کور انسٹی ٹیوٹ کے بچوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین سلور اور چار برونز میڈل جیت کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

یہ ایونٹ صوبائی جوجٹسو ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام مردان میں منعقد ہوا، جس میں صوبے بھر سے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

چیمپئن شپ میں پہلی مرتبہ انڈر 14 اور انڈر 18 کیٹیگریز کے مقابلے شامل کیے گئے، جن میں زمونگ کور انسٹی ٹیوٹ کے بچوں نے پشاور ڈسٹرکٹ کی نمائندگی کی اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ تین بچوں نے سلور اور چار نے برونز میڈلز جیت کر انسٹی ٹیوٹ کا نام روشن کیا۔

ان نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کے اعزاز میں زمونگ کور انسٹی ٹیوٹ پشاور میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ادارے کی ڈائریکٹر نجم سحر مہمان خصوصی تھیں۔ انہوں نے میڈلز جیتنے والے بچوں کو مبارکباد دیتے ہوئے انہیں میڈلز پہنائے اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نجم سحر نے کہا کہ زمونگ کور انسٹی ٹیوٹ میں مارشل آرٹس کوچ اعلیٰ گل آفریدی بہترین انداز میں بچوں کی تربیت کر رہے ہیں، جس سے نہ صرف ان کی جسمانی بلکہ ذہنی نشوونما بھی ہو رہی ہے۔

تعارف: News Editor