وزیرِ اعظم شہباز شریف سے سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کی ملاقات

بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے ملاقات کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کے کھلاڑی پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں، آپکی بہترین کارکردگی اس بات کی گواہی دیتی ہے کہ پاکستانی نوجوانوں کو موقع ملے تو وہ پوری دنیا میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہیں.

حکومت پوری طرح سے آپکی معاونت کرے گی. بہت جلد پاکستان میں فٹبال کی ترقی کیلئے ایک جامع پلان کے نفاذ کا آغاز کریں گے

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ناروے میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم نے ملاقات کی ۔

وزیرِ اعظم کو مسلم ہینڈز کی جانب سے پاکستان اور دنیا بھر میں سٹریٹ چائلڈ فٹبال کیلئے اقدامات پر بریفنگ بھی دی گئی۔وزیرِ اعظم کی مسلم ہینڈز کے پاکستان سٹریٹ چائلڈ فٹبال کی ترقی کیلئے اقدامات کی تعریف۔

اس موقع پر ٹیم کے کپتان عدیل ، پراجیکٹ میدان کے سربراہ ریحان طاہر اور مسلم ہینڈز کے ڈائریکٹر سید جاوید گیلانی بھی موجود تھے ۔

وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام کو ترجیحی بنیادوں پر ڈیپارٹمنٹل سپورٹس کو مکمل طور پر بحال کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

تعارف: News Editor