قازقستان کے شہر الماتے میں ایشین ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں پاکستان ٹیم کو این او سی نہ ملنے پر شرکت مشکوک ہو گئی۔
پاکستان ٹیبل ٹینس ٹیم نے 6 سے 13 اکتوبر تک الماتے میں ایشین ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کرنا ہے جس کے لیے پی ایس بی سے این او سی طلب کیا گیا تھا۔
پاکستان سپورٹس بورڈ نےکم رینکنگ کے کھلاڑیوں کے انتخاب کا اعتراض لگا کر این او سی دینے سے انکار کردیا ہے۔ ساتھ ہی فیڈریشن سے آڈٹ شدہ اکاؤنٹس، دستیاب فنڈز کی تفصیلات اور سٹیٹمنٹ بھی مانگ لی ہیں۔
ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے ذرائع کے مطابق ٹیم میں شامل تمام کھلاڑی ٹاپ رینکنگ کے ہیں، منتظمین نے دو دو مرد و خواتین کھلاڑیوں کے اخراجات اٹھانا ہیں،
فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث دیگر کھلاڑیوں کو ذاتی اخراجات پر جانے کی پیشکش کی گئی، تمام ایونٹس میں شرکت کے لیے ٹیموں کو کم از کم تین تین کھلاڑیوں پر مشتمل ہونا چاہیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ذاتی اخراجات پر جانے والے کھلاڑی بھی ٹاپ فائیو میں شامل ہیں،ذاتی اخراجات پر کم رینکنگ والے پلیئرز نے حامی بھری لیکن کوئی ٹاپ فائیو سے باہر نہیں ہے۔
ٹیبل ٹینس فیڈریشن کا کہنا ہے کہ ٹاپ فور مردو خواتین کھلاڑیوں کو مِس نہیں کیا گیا۔