ملک میں گراس روٹ سطح پر کھیلوں کے ٹیلنٹ کو ابھارنے کی ضرورت ہے۔ بلال آفریدی
میرا بھی خواب پاکستانی ہیرو ارشد ندیم کی طرح میجر جنرل ریٹائرڈ محمد اکرم ساہی کے لگلے لگ کر خوشی کے آنسو خوشی کے آنسو بہائوں۔
اسلام آباد(نوازگوھر) جیولین تھرو کے انٹرنیشنل اتھلیٹ بلال آفریدی نے کہا ہے کہ ملک میں گراس روٹ سطح پر کھیلوں کے ٹیلنٹ کو ابھارنے کی ضرورت ہے اور میرا بھی ایک خواب ہے کہ جس طرح پیرس اولمپک گیمز میں ارشد ندیم نے گولڈ
میڈل حاصل کرکے سائوتھ ایشیاء اتھلیٹکس کے چیئرمین اور ایشیاء اتھلیٹکس کے نائب صدر میجر جنرل ریٹائرڈ محمد اکرم ساہی کے لگلے مل کر خوشی کے آنسو بہائے اور اسی طرح میں بھی انشاء اللہ ان کے لگلے لگ کر خوشی کے آنسو بہائوں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز چوتھی ساف جونیئر اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت اور وطن واپسی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ میزبان بھارتی اتھلیٹکس فیڈریشن کے عہدیداران نے ہمارا شاندار استقبال کرنے کے ساتھ ساتھ تمام سہولیات فراہم کیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ میری کسی بین الاقوامی ٹورنامنٹ میں پہلی شرکت تھی اور وہاں جا کر مجھے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔
انہوں نے کہا کہ میں پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر برگیڈیئر ریٹائرڈ وجاہت حسین اور پاکستان سپورٹس بورڈ کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے ہمارا لئے دو ہفتے کا تربیتی کیمپ لگایا اور ہم امید کرتے ہیں کہ وہ آئندہ زیادہ سے زیادہ تربیتی کیمپ لگا کر مزید تربیت دینے کے مواقع فراہم کریں گے۔
ایک سوال کے جواب میں بلال آفریدی نے کہا کہ ہمیں بہت فخر ہے کہ ہمارے میجر جنرل ریٹائرڈ محمد اکرم ساہی سائوتھ ایشیاء اتھلیٹکس کے چیئرمین اور ایشیاء اتھلیٹکس کے نائب صدر بھی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے امید بھی ہے کہ جس طرح انہوں نے ارشد ندیم کو پاکستان میں تمام وسائل اور سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ، ساتھ بیرون ممالک چین، جنوبی افریقہ اور ہنگری کے علاوہ دیگر ممالک میں بھی مزید ٹریننگ کے لئے بھیجا۔
مجھے بھی تربیت کے لئے مواقع اور وسائل فراہم کریں گے۔ ارشد ندیم کی پیرس اولمپک گیمز میں کامیابی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں بلال آفریدی نے کہاکہ میرا بھی ایک خواب ہے کہ جس طرح پیرس اولمپک گیمز میں ارشد ندیم گولڈ
میڈل حاصل کرکے سائوتھ ایشیاء اتھلیٹکس کے چیئرمین اور ایشیاء اتھلیٹکس کے نائب صدر میجر جنرل ریٹائرڈ محمد اکرم ساہی کے لگلے مل کر خوشی کے آنسو بہائے اور اسی طرح انشاء اللہ میرے اوپر بھی ایک دن آئے گا
کہ میں بھی سائوتھ ایشیاء اتھلیٹکس کے چیئرمین اور ایشیاء اتھلیٹکس کے نائب صدر میجر جنرل ریٹائرڈ محمد اکرم ساہی کے لگلے لگ کر خوشی کے آنسو بہائوں گا۔