پاکستان فٹبال فیڈریشن نے سنٹرل سٹوڈیو متعارف کروا دیا

پاکستان فٹبال فیڈریشن نے سنٹرل سٹوڈیو متعارف کروادیا،

فٹبال ہائوس میں قائم کی جانے والی اس سہولت سے ایک ایسا تخلیقی اور پیشہ ورانہ ماحول بنایا گیا ہے جہاں فٹبال برادری کی دلچسپی کا بہترین مواد تیار کیا جاسکے گا،

سٹوڈیو کی مدد سے شائقین، قومی ٹیم کے کھلاڑیوں، میڈیا کو ایک دوسرے سے جڑے رہنے کیلئے ایک مرکز میسر آئے گا، یہاں میڈیا انفلو انسرز کو اعلیٰ معیار کی ویڈیوز، انٹرویوز اور دیگر ڈیجیٹل میڈیا مواد تیار کرنے کی ہر ممکن سہولت فراہم ہوگی،

لانچ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان فٹ بال فیڈریشن نارملازیشن کمیٹی کے چیئرمین ہارون ملک نے کہا کہ فٹبال کنٹینٹ اسٹوڈیو کھیل سے متعلق معاملات کو قابل رسائی اور پرکشش بنانے کے ہمارے وژن کی عکاسی کرتا ہے،

ہم ایک ایسی جگہ فراہم کر رہے ہیں جہاں فٹبال کے پرجوش مداحوں، کھلاڑیوں، رپورٹرز کو پیشہ ورانہ ماحول ملے گا۔ پاکستان فٹبال میں یہ ایک نیا باب ہے،

سٹوڈیو قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو بھی ایک پلیٹ فارم میسر آئے گا اور ان کے پرستاروں سے روابط مضبوط ہوں گے، کھلاڑی اپنے ذاتی سفر، تربیتی معمولات، اور پس پردہ مواد کا اشتراک کر سکیں گے،

ان کے کیریئرز میں سٹوڈیو کا کردار اہم ہوگا، ہارون ملک نے کہا کہ ہم اپنے کھلاڑیوں کو اپنا کھیل میں سفر بتانے کے مواقع فراہم کریں گے،

ہم اس بات کو یقینی بنانا چاہتے ہیں کہ یہ سٹوڈیو ہر اس شخص کیلئے گھر بن جائے جو پاکستان میں فٹبال کے بیانیے میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتا ہے۔ چاہے یہ سنجیدہ تجزیہ یا تفریحی گفتگو کے ذریعے ہو، یہ سہولت ایک زیادہ متحرک اور جامع فٹبال کلچر بنانے میں مدد کرے گی۔

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!
bacansport bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d bacan4d xx1toto Situs Toto Resmi xx1toto link terbaru xx1toto togel xx1 toto login xx1toto xx1toto link alternatif xx1toto link xx1toto terbaru xx1toto xx1toto xx1toto petir x10000 xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto bacansport slot gacor gampang menang xx1toto link xx1toto alternatif xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto rtp xx1toto xx1toto xx1toto bacan4d bacan4d bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d ts77casino ts77casino bacan4d xx1toto xx1toto bacansport bacansport