8 ویں اسٹوڈنٹس اولمپک گیمز 18 ستمبر سے کراچی میں شروع ہو گی

8 ویں اسٹوڈنٹس اولمپک گیمز 18 ستمبر سے کراچی میں شروع ہو گی۔

اسلام آباد (نوازگوھر)

پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور کراچی سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے تعاون سے 8 ویں اسٹوڈنٹس اولمپک گیمز 18 ستمبر سے کراچی میں شروع ہو گی۔

گیمز کا افتتاح پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں کریں گے۔ گیمز میں 21 کھیلوں کے مقابلے رکھے گئے ہیں جن میں تیر اندازی، اتھلیٹکس، باسکٹ بال، بیڈمنٹن، شطرنج،

سائیکلنگ، کرکٹ، کیچ بال، ڈاج بال، فٹ سال، فلائنگ ڈکس، جمناسٹک، ہینڈبال، ہاکی، نیٹ بال، روپ سکپنگ، اسکیٹنگ، تھرو بال، ٹیبل ٹینس، رسہ کشی اور والی بال کے مقابلے شامل ہیں۔

یہ کھیلوں کے مقابلےکراچی کے 6 مختلف مقامات پر کھیلے جائیں گے۔ ان مقامات میں پی ایس بی کوچنگ سنٹر، کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس (کشمیر روڈ)، منی سپورٹس کمپلیکس (ناظم آباد)، وائی ایم سی اے گراؤنڈ (صدر)،

حرا فاؤنڈیشن، انوہ بھائی پارک گراؤنڈ شاملِ ہیں۔ گیمز میں بوائز اینڈ گرلز کے پانچ مختلف کیٹگری کے ایونٹ رکھے گئے ہیں۔ جن میں چوتھی سے پانچویں کلاس، چھٹی سے اٹھویں کلاس،

میٹرک اینڈ او لیول، انٹرمیڈیٹ اینڈ اے لیول اور یونیورسٹی کیٹگری میں ایونٹ شامل ہیں۔پاکستان اسٹوڈنٹ اولمپک ایسویشن نے پانچ کیٹگریز میں جنرل ٹرافیوں کے ساتھ ساتھ فاتحین،  xx1toto

پہلی پوزیشن، دوسری اور تیسری پوزیشن پر آنے والی ٹیموں کے، بہترین کھلاڑیوں اور بہترین کوچز کو ٹرافیاں، میڈلز اور سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے جائیں گے۔ یہ گیمز 28 ستمبر تک جاری رہیں گی۔

تعارف: News Editor