حاجی ملک عمرا خان خلیل میموریل وہیل چیئر ٹینس ٹریننگ کیمپ پشاورمیں شروع ہوگئی
پشاور(سپورٹس لنک) حاجی ملک عمرا خان خلیل میموریل وہیل چیئر ٹینس ٹریننگ کیمپ پشاور سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگئی کیمپ کا باضابطہ افتتاح الطاف خان نے کیا
ان کے ہمراہ خیبر پختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری اور آرچری فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری ذوالفقار بٹ، پاکستان جوڈو فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری مسعوداحمد،
خیبرپختونکوا ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل سیکرٹری شیراز محمد خیبرپختونخوا ٹینس ایسوسی ایشن کے نائب صدر ملک عمر ایاز خلیلحاجی خان، ارشد حسین، عمیر خلیل اور ڈاکٹر وصی اللہ سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں۔
ایک ماہ طویل کوچنگ کیمپ جو کہ خیبرپختونخواٹینس ایسوسی ایشن،پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیراہتمام اور ITF وہیل چیئر ٹینس ڈیپارٹمنٹ کے پروگرام کی چھتری تلے منعقد کیا جا رہا ہے،
جس میں کے پی کے مختلف حصوں سے وہیل چیئر کھلاڑی شرکت کررہے ہیں، ان کھلاڑیوں کو کوالیفائیڈ کوچز انعام اللہ، جہانزیب، شہریار، نعمان اور رومان کھلاڑیوں کو مختلف سیشن میں جسمانی مشقیں اور ٹریننگ دینگے
ٹریننگ کیمپ میں انجینئر عرفان اللہ، احسان، ذاکر،جواد،اکمل،دانش، سمیع اللہ، تاجمینہ،گل ناز، صفیہ، سمیت دیگر کھلاڑی شامل ہیں
اس موقع پر صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے نائب صدر عمرآیاز خلیل نے کہا کہ بڑی تعداد میں وہیل چیئر ٹینس پلیئرز کی کیمپ میں شرکت سب کی دلچسپی کا واضح ثبوت ہے اور یہ سلسلہ پشاور میں جاری رہے گا کیمپوں کیساتھ مقابلے بھی منعقد کرائے جائیں گے۔