چوتھے این ایم جی سی مارشل آرٹس فیسٹیول 2024 کا افتتاح ہوگیا

چوتھے این ایم جی سی مارشل آرٹس فیسٹیول 2024 کا افتتاح ہوگیا،

ماسٹر ملک محمد ایاز نے افتتاحی ربن کاٹا

فیسٹیول میں مارشل آرٹس کے پانچ کھیل شامل ہیں جنکے ایونٹس کراچی، حیدرآباد اور لاہور میں منعقد ہونگے

اختتامی تقریب 6 اکتوبر کو کراچی میں ہوگی، کھیلوں کے انعقاد سے اسپورٹس کو فروغ اور آپس میں بھائی چارگی پیدا ہوگی، چیف آرگنائزر شی ہان شہزاد احمد

کراچی (سپورٹس لنک) نیشنل مارشل آرٹس گیمز کمیٹی پاکستان کے زیر اہتمام چوتھے NMGC مارشل آرٹس فیسٹیول کی افتتاحی تقریب برج اسپورٹس ارینا کراچی میں شاندار انداز سے منعقد ہوئی۔

این ایم جی سی پاکستان کے چیئرمین ملک محمد ایاز نے صدر شی ہان شہزاد احمد اور سیکریٹری ماسٹر راجہ غضنفر کے ہمراہ سرخ فیتہ کاٹ کر فیسٹیول کا افتتاح کیا۔

NMGC پاکستان کے صدر اور فیسٹیول کے چیف آرگنائزر شی ہان شہزاد احمد نے فیسٹیول کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مزکورہ فیسٹیول میں مارشل آرٹ کے پانچ مختلف سسٹمز کو شامل کیا گیا ہے

جن میں پوائنٹ کراٹے، تائیکوانڈو، کک باکسنگ، فل کونٹیکٹ کراٹے اور گریپلنگ کے ایونٹس کو شامل کیا گیا ہے۔ فیسٹیول کے یہ ایونٹس کراچی، حیدرآباد اور لاہور کے مختلف پلیسز پر 20 ستمبر سے 6 اکتوبر کے دوران منعقد ہونگے

جبکہ فیسٹیول کی اختتامی تقریب 6 اکتوبر کو کراچی میں ہوگی۔ اس موقعے پر فیسٹیول میں شامل مارشل آرٹ کے کھیلوں کے نمائندے اور ایونٹ آرگنائزر/ ڈائریکٹرز سمیت دیگر اسپورٹس کے نمائندگان اور سماجی شخصیات موجود تھیں

جن میں شیہان سید شکیل احمد، شیہان جاوید علی، ماسٹر شعیب مجاہد بٹ، ماسٹر سید ناصر علی، ماسٹر ایم فیصل خان، اعجاز احمد قریشی، سینسی سید اشرف علی، گنیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈرز راشد نسیم اور اورنگزیب سلطان،

محمد عظیم صدیقی، راجہ یاسر، استشنا ڈینیئل، مہہ جبیں شعیب، اور لاہور کے سینسی عبد الرحمن کے نمائندے اور ندیم صاحب شامل تھے۔

تعارف: News Editor